دنیا بھر میں منفرد گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک حیران کن منظر تائیوان میں سامنے آیا ہے، جہاں ایک ہونڈا سوک کو اس قدر کم اونچائی پر تبدیل کر دیا گیا ہے کہ وہ سڑک پر یوں محسوس ہوتی ہے جیسے زمین میں دھنس کر چل رہی ہو۔ سوشل میڈیا پر اس گاڑی کو “Banana Peel” یعنی “کیلے کا چھلکا” کہا جا رہا ہے۔
صارفین اسے نہ صرف انجینیئرنگ کا شاہکار قرار دے ر ہےہیں بلکہ ایک ‘چلتی ہوئی فن پارہ’ بھی کہا گیا ہے۔ اس کی اونچائی اس قدر کم ہے کہ بظاہر دیکھنے پر یوں لگتا ہے جیسے یہ سڑک پر رگڑتی ہوئی چل رہی ہو۔
🔴 تائیوان کی سب سے لوٗ پروفائل گاڑی، جسے بنانا پیل "کیلے کا چھلکا" ہونڈا سوک کہا جاتا ہے۔
— RTEUrdu (@RTEUrdu) May 24, 2025
pic.twitter.com/bWvcc8glfQ
گاڑی مکمل طور پر اپنی اصل حالت سے مختلف دکھائی دیتی ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے خاص طور پر کسٹمائز کیا گیا ہے تاکہ وہ زمین کے انتہائی قریب ہو — یہاں تک کہ اس کا انجن، ویل بیس، اور ٹائرز بھی خاص ترتیب سے دوبارہ ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:’ایک قومی بحران‘، امریکا کے درآمدی ٹیکس جاپان میں گاڑیوں کی صنعت کے لیے خطرہ بن گئے
دلچسپ بات یہ ہے کہ باوجود اس غیر معمولی کم اونچائی کے، یہ گاڑی مکمل طور پر قابلِ استعمال ہے اور عام ٹریفک میں رواں دواں دیکھی جا سکتی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور گاڑیوں کے شوقین افراد اسے “کار موڈیفیکیشن” کی انتہا قرار دے رہے ہیں۔
یہ منفرد کار نہ صرف تائیوان بلکہ دنیا بھر میں کار ڈیزائن کے شوقین افراد کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز کو لاکھوں افراد دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔