Follw Us on:

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری: ’سوشل میڈیا صارفین فوری طور پر پاس ورڈز بدل لیں‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hackers.

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے تمام افراد کو فوری طور پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ ملک میں سائبر سیکیورٹی کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، اور غیر محفوظ اکاؤنٹس ہیکرز کے نشانے پر ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اینٹی وائرس اور دیگر سیکیورٹی سافٹ ویئرز کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ سائبر حملے سے بچا جا سکے۔

نیشنل سائبر ٹیم کے مطابق، صارفین کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر غیر معمولی لاگ ان سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھنی چاہیے، کیونکہ یہ ممکنہ ہیکنگ یا سیکیورٹی بریک کی علامت ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ٹی شرٹس نہیں بلکہ ٹینکس بنائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ نے پیوٹن کو’پاگل‘ قرار دے دیا

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر مناسب اقدامات نہ کیے گئے تو حکومتی اور حساس اداروں کے نظام بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں، جو ملکی سیکیورٹی کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے بھی ایڈوائزری میں عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ دو مرحلہ جاتی تصدیق جیسے حفاظتی اقدامات کو فعال کریں تاکہ ذاتی معلومات اور اکاؤنٹس محفوظ رہ سکیں۔

حکام کے مطابق یہ ایڈوائزری عوامی آگاہی کے لیے جاری کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ بڑے سائبر حملے سے پہلے ہی حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس