Follw Us on:

‘بیوی کے تھپڑ پر پریشان نہ ہوں، اعتماد میکرون والا رکھیں’

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Macron
تھپڑ کھانے کا منظر (تصویر، ایکس)

فرانسیسی صدر کو طیارے سے اترنے سے قبل مبینہ طور پر اہلیہ کے ہاتھوں پڑنے والے تھپڑ نے سوشل ٹائم لائنز کو نیا موضوع تھما دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارے کے  لینڈ کرتے وقت جوں ہی گیٹ کھلتا ہے تو پہلا نظارہ فرانسیسی صدر کو تھپڑ پڑنے کا دیکھنے کو ملتا ہے۔ 

ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے لکھا کہ ’اگر آپ شادی شدہ ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں فرانس کے صدر بھی اپنی بیوی سے تھپڑ کھاتے ہیں بس آپ نے اعتماد میکرون والا ہی رکھنا ہے‘

اس پوسٹ کے بعد نہ ختم ہونے والی بحث شروع ہوگئی، ایک صارف نے جواب میں لکھا کہ ’یہ اعزاز بھی نصیب سے ملتا‘ جس پر پوسٹ شیئر کرنے والے نے جواب دیا کہ ’اللہ ایسے نصیب سے محفوظ رکھے ‘

Tweet mac

25 مئی 2025 کو ہنوئی ہوائی اڈے پر بریگزٹ میکرون کے ایمانوئل میکرون کی طرف اشارہ کرنے کی صحیح وجہ واضح نہیں ہے۔ ایلیسی پیلس نے اسے “اتحاد کا لمحہ” قرار دیا۔

۔اسی ویڈیو کو ایک اور صارف نے منفرد کیپش دیا، لکھا کہ ’تھپڑ پڑنے پر مرد ایسے بھی پر اعتماد نظر آتے ہیں‘

اس واقعہ کے حوالے سے میکرون کے قریبی ذرائع نے اسے “جھگڑا” یا “اٹکھیلی” قرار دیا ہے۔ کچھ میڈیا اورایکس پوسٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک تھپڑتھا، لکھنے والوں نے لکھا ہے کہ جوڑے کے درمیان تناؤ پایا جاتا ہے مگر صدر میکرون یا ان کی اہلیہ کی جانب سے ایسی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔ 


تاہم واقعے کے بعد فرانسیسی صدر میکرون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  وہ اہلیہ کے ساتھ ہلکے پھلکے انداز میں تکرار بلکہ مذاق کر رہے تھے۔

صدر میکرون نے کہا کہ واقعے کو کوئی بہت بڑی آفت یا تباہی بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس