سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو، جس میں جنوبی غزہ کے شہر رفح میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ مناظر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ہیں۔ تاہم عالمی میڈیا اداروں اور سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے اس دعوے کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔
یہ ویڈیو تل السطان میں قائم امدادی تقسیم مرکز کی بتائی جاتی ہے، جہاں متاثرین خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کی اشیاء کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ ویڈیو میں ایک شخص کیموفلاج ماسک اور بیس بال کیپ پہنے، ہاتھوں سے دل اور “شاکا” کے اشارے کرتا دکھائی دیتا ہے، جس کے عقب میں سینکڑوں فلسطینی امداد کے منتظر قطاروں میں موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے فوراً بعد کئی صارفین نے اس ویڈیو کو جعلی اور اے ائی سے تیار کردہ قرار دیا، اور ویڈیو کی صداقت پر سوالات اٹھائے۔ کاسی اکیوا نامی ایک اکاؤنٹ نے کہا کہ جو ویڈیو میں نے شئیر کی تھی وہ بالکل اصلی تھی۔
Anti-Israel trolls convinced themselves that I shared an AI-generated video of Gazans cheering for U.S. aid.
— Kassy Akiva (@KassyAkiva) May 29, 2025
Mainstream news organizations entertained the claim and investigated it.
And guess what? The video I posted was obviously real. https://t.co/ESvJ8aBiA3
تاہم، این بی سی نیوز اور سائبر سیکیورٹی کمپنی ‘Get Real Security’ کی مشترکہ تحقیق سے ثابت ہوا کہ ویڈیو میں کسی بھی قسم کی AI جنریشن یا ترمیم کے کوئی شواہد نہیں پائے گئے۔
ماہرین نے ویڈیو کی جغرافیائی تصدیق (جیولوکیشن) کی، جس سے معلوم ہوا کہ یہ واقعی اسرائیلی سول ایڈمنسٹریشن اور غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایج ایف) کے تعاون سے بنائے گئے امدادی مرکز تل السطان کی ہے۔
(این بی سی) کے مطابق جی ایج ایف کے ترجمان نے (این بی سی) سے تصدیق کی کہ ویڈیو ان کی ٹیم نے بنائی تھی، تاہم ویڈیو میں نظر آنے والے فرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔
جی ایچ ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ “ہماری دستاویزات کو جعلی یا مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ قرار دینا جھوٹا اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔”
ماہرین نے ویڈیو میں نظر آنے والے مناظر جیسے قطار میں لگے پول، فینسنگ، سایوں کی ہم آہنگی، اور ہوا کی آواز کے ساتھ ویڈیو کے آڈیو کی مطابقت کو بنیاد بنا کر اس کی اصلیت کی تصدیق کی۔ خاص طور پر کیمرے کی حرکت کے دوران تفصیلات کا تسلسل جو AI ٹیکنالوجی کے لیے اب بھی ایک چیلنج ہے ویڈیو کے اصلی ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والا شخص جس نے دل کا اشارہ کیا، وہ Oakley S.I. برانڈ کے دستانے پہنے ہوئے تھا، جنہیں حالیہ مہینوں میں امریکی کنٹریکٹرز غزہ میں استعمال کرتے دیکھے گئے ہیں۔