Follw Us on:

وسیم اکرم سوشل میڈیا پر زیربحث: ’میرا مجسمہ چیتے سے بہتر ہے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Wasim akram reaction
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں نصب اپنے مجسمے پر جاری سوشل میڈیا تنقید پر پہلی مرتبہ ردعمل دیا ہے۔ ( فوٹو: نیوز 18)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں نصب اپنے مجسمے پر جاری سوشل میڈیا تنقید پر پہلی مرتبہ ردعمل دیا ہے۔ یہ مجسمہ حالیہ دنوں میں اپنی ساخت اور شباہت کے باعث سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بنا رہا، جس کے بعد وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنا مؤقف پیش کیا۔

وسیم اکرم نے اپنی ٹوئٹ میں اپنے مجسمے کی تصویر کے ساتھ ایک چیتے کے مجسمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: “میرا مجسمہ یقیناً اس چیتے سے بہتر ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “نیاز اسٹیڈیم میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، میرے خیال میں “آئیڈیے” کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔”

Wasim akram's statue

انہوں نے مجسمہ تیار کرنے والے فنکار کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ “مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے۔ اس کوشش پر اور جو اس میں شامل رہا ہے، انہیں فل مارکس دینے چاہئیں۔”

یہ مجسمہ حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم میں نصب کیا گیا ہے، جو 1999 کے آئی سی سی ورلڈکپ میں وسیم اکرم کی بولنگ ایکشن پر مبنی ہے۔ تاہم مجسمے کے چہرے کے خدوخال وسیم اکرم سے مشابہت نہ رکھنے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی، بعض مداحوں نے کہا کہ یہ چہرہ ہالی وڈ ایکشن ہیرو سے مشابہ لگتا ہے۔

سندھ اسپورٹس بورڈ یا نیاز اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے اس تنقید پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ البتہ، ذرائع کے مطابق مجسمے کی تیاری کا مقصد نوجوانوں میں کرکٹ کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس