واٹس ایپ اپنے نئے بیٹا ورژن میں ایک ایسا فیچر لا رہا ہے جو صارفین کو نامکمل بھیجے گئے میسجز کو آسانی سے تلاش کرنے کی سہولت دے گا۔ یہ فیچر خاص طور پر ان لوگوں کے لیے مفید ثابت ہوگا جو میسج ٹائپ کرتے ہوئے مشغول ہو جاتے ہیں یا سینڈ کرنا بھول جاتے ہیں
واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا مقصد صارفین کو ایک آسان اور مؤثر طریقہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے نامکمل میسجز کو تلاش کرکے بھیج سکیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ یہ فیچر اس وقت بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا جب صارف کسی وجہ سے میسج ٹائپ کرتے ہوئے کسی اور کام میں مصروف ہو جائے یا وہ سینڈ بٹن کلک کرنا بھول جائے۔
یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس فیچر کے تحت واٹس ایپ میں ایک مخصوص چیٹ فلٹر متعارف کرایا جائے گا جس میں وہ تمام میسجز موجود ہوں گے جو چیٹس میں ڈرافٹ ہوں گے۔
ابھی ان ڈرافٹ میسجز کو تلاش کرنے کے لیے صارفین کو پوری چیٹ لسٹ میں اسکرول کرنا پڑتا ہے جس میں کافی وقت ضائع ہوتا ہے، خاص طور پر ان افراد کو مشکل کا سامنا ہوتا ہے جن کے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں چیٹس کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایپل کا آپریٹنگ سسٹمز میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان
یہ ڈرافٹس فلٹر واٹس ایپ کے دیگر فلٹرز جیسے ان ریڈ،گروپس، آل اور دیگر کے ساتھ موجود ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق یہ ڈرافٹ فلٹر پری سیٹ آپشن ہوگا یعنی صارف خود اسے سیٹ نہیں کرسکیں گے بلکہ ایسا کمپنی کی جانب سے کیا جائے گا اور تمام ڈرافٹ میسجز خودکار طور پر اس میں شو ہوں گے۔
البتہ صارف اس ڈرافٹ فلٹر کو کسی بھی ڈس ایبل ضرور کرسکے گا۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ کا نیا فیچر: صارفین اب اے آئی چیٹ بوٹس خود تخلیق کر سکیں گے
اس فیچر کی آزمائش ابھی بیٹا ورژن میں کی جا رہی ہے تو اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔