Follw Us on:

جرمن سفارتخانے کا ورک ویزا درخواستوں کے لیے نیا آن لائن پورٹل متعارف

احسان خان
احسان خان
Visa
جرمن سفارتخانے کا ورک ویزا درخواستوں کے لیے نیا آن لائن پورٹل متعارف( فائل فوٹو)

اسلام آباد میں جرمن سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کے لیے ورک ویزا درخواست کے عمل کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے ایک نیا قونصلر سروسز پورٹل متعارف کرا دیا ہے۔

سفارتخانے نے اعلان کیا کہ یہ آن لائن نظام  جو digital.diplo.de/visa پر دستیاب ہے ، ویزا پراسیسنگ کی تعداد میں اضافہ کرے گا اور انتظار کی فہرستوں کی ضرورت کو ختم کر دے گا۔

اس پورٹل کے ذریعے درخواست دہندگان ایک سوالنامہ مکمل کرتے ہیں اور ابتدائی جانچ کے لیے ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرتے ہیں۔

سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ یہ نظام یقینی بناتا ہے کہ درخواستیں ذاتی ملاقات سے قبل مکمل ہوں، جس سے عمل تیز ہو جاتا ہے۔

درخواست دہندگان کو شناخت کی تصدیق، بایومیٹرک ڈیٹا کی فراہمی اور ویزا فیس کی ادائیگی کے لیے ذاتی طور پر حاضر ہونا ضروری ہوگا۔

یہ نظام مختلف روزگار ویزا اقسام پر لاگو ہوتا ہے، جن میں ماہرانہ روزگار،یورپی یونین بلیو کارڈ، موقع کارڈ، خود روزگاری اور پاکستانی ڈگریوں کی توثیق شامل ہیں۔

Germany
جرمن سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کے لیے ورک ویزا درخواست کے عمل کو آسان بنا دیا ( فائل فوٹو)

سفارتخانے نے ان افراد کو درخواست کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جنہیں تاحال اپائنٹمنٹ نہیں ملی،مزید ویزا اقسام بھی جلد اس نظام کا حصہ بنیں گی۔

مزید پڑھیں:جارح ریاست کے خلاف مؤثر کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ حالات قابو میں رہیں، پاکستان

کراچی میں جرمنی کے قونصل جنرل نے ویزا اپائنٹمنٹ کا نیا نظام نافذ کر دیا ہے۔

زیادہ طلب کے باعث اب درخواست دہندگان براہِ راست اپائنٹمنٹ بک نہیں کر سکتے۔ انہیں ویٹنگ لسٹ میں رجسٹر ہونا ہوگا اور اپائنٹمنٹس دستیاب گنجائش کے مطابق دی جائیں گی۔

یہ نظام شینگن ویزا اور طویل مدتی ویزا پر لاگو ہوگا، تاہم موقع کارڈ کی اپائنٹمنٹ بدستور براہِ راست بک کی جا سکتی ہے۔

قونصل خانے نے واضح کیا ہے کہ اپائنٹمنٹس رجسٹریشن کی تاریخ کے مطابق ترتیب وار دی جائیں گی۔

بیان میں کہا گیاکہ زیادہ طلب کے باعث اپائنٹمنٹ نظام کو گنجائش کے مطابق ڈھالنے کے لیے ویٹنگ لسٹ قائم کی گئی ہے۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس