Follw Us on:

’بے تکلف اور انٹرنیٹ کلچر سے آشنا‘، نیا گروک اب ڈرائیورز سے گفتگو کرے گا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کمپنی کا نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ گروک فور آئندہ ہفتے ٹیسلا گاڑیوں میں شامل کیا جا رہا ہے۔

یہ چیٹ بوٹ گاڑی کے آپریٹنگ سسٹم کے ذریعے کام کرے گا اور ڈرائیوروں کو ایک بے باک اور حاضر جواب ڈیجیٹل معاون فراہم کرے گا۔

گروک ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا حصہ ہے، عام چیٹ بوٹس کے مقابلے میں زیادہ بے تکلف اور انٹرنیٹ کلچر سے آشنا ہے، اب اسے گاڑی کے ڈیش بورڈ پر لایا جا رہا ہے تاکہ صارفین راستے کی معلومات لے سکیں ریسٹورنٹ کی تجاویز حاصل کر سکیں یا محض مزاحیہ گفتگو کر سکیں۔

سرمایہ کاروں کے لیے یہ اقدام کمپنی کی مصنوعی ذہانت کو مختلف شعبوں میں ضم کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ جبکہ عام صارفین کے لیے یہ ایک دلچسپ مگر غیر متوقع تجربہ ہو سکتا ہے۔

گروک صرف ٹیسلا تک محدود نہیں بلکہ یہ کمپنی کی خودکار ٹیکسی سروس کا بھی حصہ ہے۔ ایلون مسک کا ماننا ہے کہ سان فرانسسکو میں جلد ہی روبوٹیکسی کی سروس کا آغاز کیا جائے گا جون میں ساؤتھ آسٹن میں محدود پیمانے پر اس سروس کا آغاز ہوا تھا اور اب اس کی توسیع کا ارادہ ہے۔

اگر ٹیسلا گروک کے ساتھ خودکار ٹیکسی سروس کو کامیابی سے چلاتی ہے، تو یہ گوگل کی وے مو اور جی ایم کی کروز جیسی کمپنیوں پر سبقت لے سکتی ہے جو تاحال ریگولیٹری اور تکنیکی چیلنجز کا شکار ہیں۔

لانچ کے دن گروک سے پوچھا گیا کہ 2025 کا ورلڈ سیریز بیس بال چیمپئن کون ہوگا گروک نے مختلف ذرائع سے اعداد و شمار اور بیٹنگ کے رجحانات اکٹھے کر کے اعلان کیا کہ لاس اینجلس ڈاجرز کے جیتنے کے امکانات 21.6 فیصد ہیں۔ یہ اندازہ پولی مارکیٹ جیسے پلیٹ فارمز پر دکھائے گئے 28 فیصد امکانات کے قریب تھا گروک نے انڈرڈاگ ٹیموں کو بھی نمایاں کیا جو زیادہ منافع دے سکتی ہیں۔

تاہم گروک نے ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ وہ کوئی مالی مشیر نہیں اور ایسی معلومات پر سرمایہ کاری کرنے سے قبل کسی ماہر سے مشورہ لینا چاہیے۔

گروک کی اصل آزمائش اس وقت سامنے آئی جب اسے نفرت انگیز اور یہود مخالف بیانات کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا یورپی یونین نے ایکس سے وضاحت طلب کی کہ گروک نے ایسے جملے کیسے کہے جو نسلی تعصب کو ہوا دیتے ہیں۔ یہ مسئلہ اس وقت مزید سنجیدہ ہو گیا جب پتہ چلا کہ گروک کو تربیت کے دوران فلٹر شدہ ڈیٹا مہیا نہیں کیا گیا تھا اور اس کا مواد نگرانی کا نظام کمزور ہے۔

مسک یا ایکس کی جانب سے اس حوالے سے ابھی تک کوئی واضح معذرت یا مستقبل کے حفاظتی اقدامات کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

سرمایہ کاروں کے لیے گروک فور کی ٹیسلا کے نظام میں شمولیت ایک طرف نئی امید ہے اور دوسری طرف ممکنہ خطرہ گروک کا غیر متوقع رویہ بیٹنگ کے مشورے اور نفرت انگیز بیانات اسے ایک غیر یقینی مصنوعی ذہانت کا ماڈل بنا دیتے ہیں

اگر آپ کی ٹیسلا یہ کہے کہ ڈاجرز جیتیں گے تو بہتر ہے کہ شرط نہ لگائیں اور اگر وہ کوئی انتہا پسند پلیٹ فارم سے اقتباس سنائے تو بہتر ہے کہ گاڑی روک دیں اور اس ٹیکنالوجی کو مالی فیصلوں میں استعمال کرنے سے گریز کریں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس