Follw Us on:

پاکستان میں لینڈکروزر اور بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Land cruisers and bmw
2021 ماڈل کی قیمت میں اندازاً ساڑھے چار سے پانچ لاکھ روپے کمی ہوئی ہے۔ (فوٹو: یوٹیوب)

حکومت کی جانب سے ملکی آمدن بڑھانے کے لیے ٹیکسز میں کی گئی تبدیلیوں نے حیرت انگیز طور پر لگژری گاڑیوں کی قیمتوں میں 40 سے 80 لاکھ روپے تک کی کمی کر دی ہے۔

حالیہ بجٹ میں حکومت نے ملکی آمدن اور ماحولیات کو جواز بنا کر گاڑیوں پر عائد ٹیکس میں تبدیلی کی تھی جس سے چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔

دیوان موٹرز کی نئی جاری کردہ قیمتوں کے مطابق لینڈ کروز کے ایل سی 300 زیڈ ایکس ماڈل کی قیمتوں میں 45 لاکھ سے 80 لاکھ روپے تک کمی ہوئی ہے۔

Pak wheels

اس پالیسی کا براہ راست فائدہ لینڈ کروزر اور بی ایم ڈبلیو جیسی لگژری گاڑیوں کے خریداروں کو ہوا ہے۔ دیوان موٹرز اور دیگر ذرائع کے مطابق لینڈ کروزر کے ایل سی 300 زیڈ ایکس ماڈل کی قیمتوں میں ماڈل کے لحاظ سے 45 لاکھ روپے سے لے کر 80 لاکھ روپے تک کی کمی ہوئی ہے۔

2021 ماڈل کی قیمت میں اندازاً ساڑھے چار سے پانچ لاکھ روپے کمی ہوئی ہے، 2022 ماڈل کی قیمت میں ساڑھے پانچ سے چھ لاکھ روپے کی کمی دیکھی گئی ہے، 2023 ماڈل کی قیمت میں ساڑھے چھ سے سات لاکھ روپے اور 2024 ماڈل کی قیمت میں ساڑھے سات سے آٹھ لاکھ روپے کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گاڑیاں امپورٹ کرنے پر نئی شرائط عائد، کتنی بچت ممکن ہے؟

بی ایم ڈبلیو کی 2026 ماڈلز کی قیمتوں میں بھی حیرت انگیز کمی ہوئی ہے۔ بی ایم ڈبلیو 218 جی سی کی قیمت تقریباً ساڑھے چار لاکھ روپے کم ہو کر 2 کروڑ 88 لاکھ روپے ہو گئی ہے، جبکہ 218i کوپ کی قیمت میں تقریباً 38 لاکھ روپے کمی آئی ہے اور اب یہ گاڑی 2 کروڑ 75 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔

Pak wheels.

بی ایم ڈبلیو M2 اور M4 جیسے مہنگے ماڈلز کی قیمت میں 3 کروڑ سے زائد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے، اور دونوں اب 9 کروڑ 90 لاکھ روپے میں دستیاب ہیں۔ M4 کمپٹیشن کی قیمت 4 کروڑ سے زائد کم ہو کر 10 کروڑ 90 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔

بی ایم ڈبلیو M5، 750 e xDrive، M760 e xDrive، X5 اور X7 جیسے دیگر ماڈلز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ X7 M60i xDrive جیسے ماڈل کی قیمت میں تقریباً 4 کروڑ 78 لاکھ روپے کمی ہوئی ہے اور اب یہ گاڑی 13 کروڑ 90 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس