Follw Us on:

گاڑیوں کی درآمد میں نمایاں کمی، نئی ٹیرف پالیسی سے قیمتوں پر کیا اثر پڑے گا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Cars
جون 2024 میں یہ مالیت 3 کروڑ 37 لاکھ 40 ہزار ڈالر تھی۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان میں گاڑیوں کی درآمدات میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جون 2025 کے دوران مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے، جو گزشتہ سال جون کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 میں نئی تیار شدہ گاڑیوں کی درآمدات کی مالیت 2 کروڑ 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر رہی، جب کہ جون 2024 میں یہ مالیت 3 کروڑ 37 لاکھ 40 ہزار ڈالر تھی۔

ماہ بہ ماہ بنیاد پر بھی واضح کمی دیکھی گئی، مئی 2025 میں درآمدات 2 کروڑ 96 لاکھ 80 ہزار ڈالر تھیں، جو جون میں 31.46 فیصد کم ہو گئیں۔

واضح رہے کہ درآمد کنندگان اس وقت “انتظار کرو اور دیکھو” کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں اور نئی تجارتی پالیسی کے سرکاری اعلان تک گاڑیوں کی درآمد کو مؤخر کر رہے ہیں۔ یہ پالیسی ستمبر 2025 سے نافذ ہونے کی توقع ہے، جس کے تحت استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دی جائے گی۔

Pak cars ii
جون 2025 کے دوران مکمل تیار شدہ گاڑیوں کی درآمدات میں 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

حکومت کا مؤقف ہے کہ اس پالیسی کا مقصد صارفین کو زیادہ انتخاب کی سہولت دینا اور مارکیٹ میں مسابقت کو فروغ دینا ہے۔ اگر نئے ٹیرف نرخ صارف دوست ہوئے تو درمیانی آمدنی والے افراد کے لیے درآمدی گاڑیاں زیادہ قابلِ رسائی اور سستی ہو سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ اگرچہ جون میں درآمدات میں نمایاں کمی ہوئی، لیکن مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی کار درآمدات میں 3.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو 2 ارب 78 کروڑ 17 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ 2 ارب 69 کروڑ ڈالر تھیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں تیار کی گئی گاڑیوں کی ایک اور کھیپ جاپان برآمد

ماہرین کا ماننا ہے کہ نئی درآمدی پالیسی کے باضابطہ نفاذ کے بعد مارکیٹ میں بہتری آئے گی اور درآمدی گاڑیوں کی طلب میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ فی الحال خریدار اور درآمد کنندگان دونوں پالیسی کی وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں اور محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس