Shahbaz shareef

📢 تازہ ترین اپ ڈیٹس

ابھی کوئی تازہ اپ ڈیٹ موجود نہیں


مکمل تفصیلات:

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان آج ہفتے کو اپنے پہلے سرکاری اور دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، جس کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

ذررائع کے مطابق ایرانی صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، جس میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینیئر وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

دورے کے دوران صدر پیزشکیان صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات کو نئی جہت دے گا، اور دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے تمام امور پر خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کریں گے۔

Shahbaz shreef witth pishgan
دورے کے دوران صدر پیزشکیان صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ (فوٹو: فیسبک)

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ مضبوط سفارتی تعلقات کا خواہاں ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی ذرائع کے ذریعے کشیدگی میں کمی لانے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے حالیہ بیان کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد پاکستان کے ایران کے ساتھ تعمیری مذاکرات میں کردار کو سراہا۔

لاہور آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ ایرانی صدر کا استقبال کریں گے۔ وہ مزارِ اقبال پر بھی حاضری دیں گے، جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے 27 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔