Follw Us on:

1,150 کلومیٹر رینج والی الیکٹرک گاڑی “فورتھنگ فرائیڈے ” کی آمد، پاکستان میں لانچ کب ہوگی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Electric vehicle
گاڑی "رینج ایکسٹینڈ الیکٹرک وہیکل" ٹیکنالوجی کی حامل ہے۔ (فوٹو: گوگل)

پاکستان جلد ہی ایک جدید الیکٹرک گاڑی ایس یو وی کا خیر مقدم کرنے والا ہے، جس کی مجموعی رینج 1,150 کلومیٹر تک ہے۔ یہ گاڑی “فورتھنگ فرائیڈے ” ہے، جو کہ کیپٹل موٹرویز کے اشتراک سے متعارف کرائی جا رہی ہے۔

یہ گاڑی “رینج ایکسٹینڈ الیکٹرک وہیکل” ٹیکنالوجی کی حامل ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ بنیادی طور پر بجلی پر چلنے والی گاڑی ہے لیکن اس میں ایک اضافی نظام بھی موجود ہے، جو گاڑی کی رینج کو بڑھاتا ہے۔

فورتھنگ فرائیڈے تقریباً 600 کلومیٹر کی صرف الیکٹرک رینج فراہم کرتی ہے، جب کہ اضافی 550 کلومیٹر کی رینج اس کے رینج ایکسٹینڈر سسٹم کے ذریعے حاصل ہوتی ہے، جس سے مجموعی رینج 1,150 کلومیٹر ہو جاتی ہے۔

Electric vehicle ii
گاڑی رواں ماہ پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کر دی جائے گی۔ (فوٹو: گوگل)

یہ ٹیکنالوجی گاڑی کے انجن سے منسلک ہے، جو کہ گاڑی کو براہ راست چلانے کی بجائے صرف بیٹری کو ری چارج کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس خصوصیت کی بدولت یہ گاڑی صرف بیرونی چارجنگ پر انحصار کرنے والی روایتی الیکٹرک گاڑیوں کے مقابلے میں طویل فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ توقع کی جارہی ہے کہ یہ جدید گاڑی رواں ماہ پاکستان میں باضابطہ طور پر لانچ کر دی جائے گی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس