Follw Us on:

پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ‘ہری مرچ’ کا تجرباتی سفر شروع، کن شہروں میں دستیاب ہو گی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Train
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ  کے روڈ ٹیسٹ میں حصہ لیا ہے۔ (تصویر: پاکستان ابزرور)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ  کے روڈ ٹیسٹ میں حصہ لیا ہے۔

مریم نواز نے علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک اس جدید ترین ٹرین کا تجرباتی سفر خود مانیٹر کیا اور اس میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر ایس آر ٹی کی روڈ ٹیسٹ ڈرائیو کا معائنہ کیا اور عام ٹریفک کے درمیان اس کی رننگ چیک کی۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ایس آر ٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور اس کی خصوصیات سے آگاہ کیا۔

سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ کو ترکی، چین، ابو ظہبی اور دیگر ممالک میں کامیابی سے چلایا جا چکا ہے۔ یہ جدید ٹرین 320 مسافروں کی گنجائش رکھتی ہے اور اس میں تین بوگیاں نصب کی گئی ہیں جن میں چار کی گنجائش ہے۔

Trains
اس ٹرین کا ایک چارج 40 کلومیٹر تک سفر طے کر سکتا ہے۔ (تصویر: ایم ایم نیوز)

اس ٹرین کا ایک چارج 40 کلومیٹر تک سفر طے کر سکتا ہے۔ ایس آر ٹی میں ائیر کنڈیشنڈ اور دیگر جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی جو شہریوں کو بہتر سفری تجربہ فراہم کریں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ ٹریفک کی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔

ایس آر ٹی کے کامیاب آغاز سے لاہور کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور عوامی ٹرانسپورٹ کے نظام میں ایک نیا دور شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: ’کیا یہ وقفہ لینے کا اچھا وقت ہے؟‘, چیٹ جی پی ٹی بات کرنے کے دوران ایسا کیوں کہے گا؟

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے لیے اب ہر روز خوشی کی خبر منتظر ہوتی ہے۔ ایس آر ٹی کے اجرا سے لاہور میں سفر کا طریقہ جدید اور بہتر ہوگا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ایس آر ٹی کا یہ پروجیکٹ شہریوں کے لیے ایک نیا اور موثر ٹرانسپورٹ آپشن فراہم کرے گا جس سے نہ صرف سفر میں سہولت ہوگی بلکہ ماحولیاتی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔ ایس آر ٹی لاہور کے شہریوں کے لیے ایک نیا انقلاب ثابت ہوگی۔

واضع رہے کہ مریم نوز نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کے منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔

 یاد رہے کہ یہ گاڑی سبز رنگ کی ہے اور اس کی شکل مرچ جیسی ہے تو عوام اسے ’ہری مرچ‘ کا نام دے رہے ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس