Follw Us on:

کھانے کو پیسنے یا بلینڈ کرنے سے غذائیت متاثر ہوتی ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Food
آج کل صبح کے اسموٹھیز، چٹنیوں، نٹ بٹرز اور پروٹین شیکس میں کھانے کو پیسنا اور بلینڈ کرنا ایک عام عمل بن چکا ہے۔ (تصویر: گڈ آر ایکس)

دنیا بھر میں اپنے آپ کو فٹ اور سمارٹ رکھنے کے لیے لوگ مختلف مشروبات اور شیکس پیتے ہیں ۔ جن میں سبز پتوں والی اشیاء، پھل گرینڈ یا بلینڈ کرکے گھٹا گھٹ پیے جاتے ہیں۔

آج کل صبح کے اسمودیز، چٹنیوں، نٹ بٹرز اور پروٹین شیکس میں کھانے کو پیسنا اور بلینڈ کرنا ایک عام عمل بن چکا ہے۔ یہ طریقہ نہ صرف وقت کی بچت کرتے ہیں بلکہ مختلف اجزاء کو یکجا کرنے کا آسان طریقہ بھی ہیں۔

 کچھ افراد کا ماننا ہے کہ اس عمل میں حرارت اور ہوا کے شامل ہونے سے غذائی اجزاء ضائع ہو سکتے ہیں جب کہ دوسروں کا خیال ہے کہ یہ کھانے کو ہضم کرنے میں آسانی پیدا کرتا ہے اور غذائی اجزاء کا جذب بڑھا دیتا ہے۔

ماہر غذائیت امیتا گادری کے مطابق بلینڈنگ اور گریڈنگ کھانے کو چھوٹے ذرات میں تبدیل کر دیتی ہیں جس سے انہیں چبانا اور ہضم کرنا آسان ہو جاتا ہے اور غذائی اجزاء کا جذب بھی بہتر ہوتا ہے۔

یہ خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے جو نظام انہضام کے مسائل کا شکار ہیں یا جو فوری اور متنوع غذا چاہتے ہیں۔ تاہم بعض غذائی اجزاء ایسے ہیں جو اس عمل میں حساس ہوتے ہیں اور ان کی مقدار میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

امیتا گادری کا کہنا ہے کہ میکرونیوٹریئنٹس جیسے پروٹین، چکنائی، کاربوہائیڈریٹس اور فائبر کی مقدار بلینڈنگ یا گریڈنگ سے متاثر نہیں ہوتی اور یہ غذائی اجزاء ہضم کرنے اور جذب کرنے میں آسان ہو جاتے ہیں۔ درحقیقت کچھ افراد کو بیج اور گری دار میوہ جات کو پاؤڈر یا نٹ بٹر کی شکل میں کھانے پر بہتر ہضم ہوتا ہے۔

Foood 2
زیادہ تیز رفتار اور طویل بلینڈنگ سے پرہیز کریں۔ سست رفتار یا کولڈ پریس بلینڈرز کا استعمال کریں۔ (تصویر: این ڈی ٹی وی)

بلینڈنگ اور گریڈنگ کھانے کو زیادہ آسانی سے ہضم کرنے میں مدد دیتی ہیں تاہم ان سے غذائی میٹرکس میں تبدیلی آ سکتی ہے اور خاص طور پر وٹامن سی اور بی کمپلیکس کی مقدار میں کمی آ سکتی ہے۔

گادری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو یہ دھیان رکھنا ہوگا کہ آپ کیا گریڈ یا بلینڈ کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر پھلوں کو جوس میں تبدیل کرنا فائدہ مند نہیں ہوتا اور بہتر یہی ہے کہ انہیں مکمل طور پر کھایا جائے۔ تاہم  پروٹین سپلیمنٹس کے ساتھ پھلوں کو بلینڈ کرنا اتنا نقصان دہ نہیں ہوتا۔

اگر آپ غذائی اجزاء کے ضیاع سے بچنا چاہتے ہیں تو چند سادہ تدابیر پر عمل کر کے آپ اس مسئلے کو کم کر سکتے ہیں۔ کھانے کو بلینڈ کرنے سے فوراً پہلے ہی بلینڈ کریں تاکہ غذائی اجزاء برقرار رہیں۔

اسموتھی کو محفوظ کرنے کے لیے ہوائی تنگ کنٹینرز کا استعمال کریں اور سبز مشروبات میں آکسیڈیشن کو سست کرنے کے لیے لیموں کا رس شامل کریں۔

مزید پڑھیں: کس ملک کی جیل میں سب سے زیادہ پاکستانی قیدی ہیں؟

 زیادہ تیز رفتار اور طویل بلینڈنگ سے پرہیز کریں۔ سست رفتار یا کولڈ پریس بلینڈرز کا استعمال کریں۔ اسموتھی کو محفوظ کرنے کے لیے ہوائی تنگ کنٹینرز کا استعمال کریں اور سبز مشروبات میں آکسیڈیشن کو سست کرنے کے لیے لیموں کا رس شامل کریں۔

بلینڈنگ اور گریڈنگ کھانے کے پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس کو سادہ شکر میں تبدیل کر سکتی ہیں، جس سے گلیسیمک انڈیکس پر اثر پڑتا ہے۔ تاہم بلینڈڈ کھانے میں پروٹین یا صحت مند چکنائی شامل کرنے سے اس اثر کو کم کیا جا سکتا ہے۔

واضع رہے کہ بلینڈنگ اور گریڈنگ سے غذائی اجزاء میں کمی آ سکتی ہے لیکن اگرمحتاط رہیں اورغذائی اجزاء کے ضیاع کو کم کرنے کے لیے مناسب تدابیر اختیار کریں تو ان طریقوں کے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس