Follw Us on:

سوئی کے بغیر ویکسین لگانے کا نیا طریقہ دریافت

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Injection
 یہ تحقیق نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی میں نینو میڈیسن کے پروفیسر ہرویندر سنگھ گل کی سربراہی میں کی گئی۔ (تصویر: ائیر لفٹ)

سوئی کے خوف کی وجہ سے ویکسین لگواتے وقت بہت سے افراد کو گھبراہٹ کا سامنا ہوتا ہے۔ اب سوئی کے بغیر ویکسین لگانے کا ایک نیا طریقہ متعارف کرایا گیا ہے جسے دلچسپ تصور کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

 یہ تحقیق نارتھ کیرولینا اسٹیٹ یونیورسٹی میں نینو میڈیسن کے پروفیسر ہرویندر سنگھ گل کی سربراہی میں کی گئی۔

تحقیق کے دوران محققین نے چوہوں پر تجربات کیے اور ویکسین کو دانتوں کے فلاس پر لگا کر اسے آہستہ آہستہ دانتوں اور مسوڑھوں کے درمیان پہنچایا۔ اس طریقے سے ویکسین کے اثرات چوہوں کے ناک، گلے اور پھیپھڑوں پر واضح طور پر دیکھے گئے۔

پروفیسر ہرویندر سنگھ گل نے اس حوالے سے وضاحت کی کہ جسم کی وہ جگہیں جو زیادہ تر نم رہتی ہیں جیسے کہ مسوڑھے، وائرس جیسے انفلوئنزا اور کرونا کے داخلے کا اہم راستہ ہیں۔

Injecion 2
یہ تحقیق ابھی چوہوں پر کی گئی ہے اور اس طریقہ کار کا انسانوں پر باقاعدہ ٹرائل نہیں کیا گیا ہے۔ (تصویر: کلیولینڈ)

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ طریقہ جسم میں ویکسین پہنچانے کا ایک مؤثر ذریعہ بن سکتا ہے۔ محققین نے دانتوں کے فلاس کے ذریعے ویکسین لگانے کے اس نئے طریقے کا موازنہ روایتی طریقوں سے کیا۔

 اس موازنہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دانتوں کے فلاس کے ذریعے ویکسین لگانے کا یہ طریقہ انجیکشن یا قطرے پلانے کے روایتی طریقوں سے زیادہ مؤثر ثابت ہوا۔

یہ تحقیق ابھی چوہوں پر کی گئی ہے اور اس طریقہ کار کا انسانوں پر باقاعدہ ٹرائل نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم اگر یہ طریقہ انسانوں پر بھی مؤثر ثابت ہوتا ہے تو یہ سوئی سے بچنے والے ویکسین کے طریقے کو نیا رخ دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ’گرج چمک کے ساتھ تیز بارش‘، آج کا موسم کس شہر میں کیسا ہوگا؟

واضع رہے کہ یہ تحقیق طبی میدان میں اہم پیشرفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے اور اس کے نتیجے میں سوئی کے خوف کو کم کرنے اور ویکسینیشن کے عمل کو زیادہ آرام دہ بنانے کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں۔

اس حوالے سے مزید تحقیق اور تجربات کی ضرورت ہے تاکہ اس طریقے کا انسانی سطح پر بھی جائزہ لیا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس