Follw Us on:

‘مشن اپولو 13’ کے کمانڈر جِم لُویل 97 سال کی عمر میں چل بسے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Astronot
اپالو 13 مشن کی قیادت کی 9 اگست 2025 کو 97 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔ (تصویر: ناسا)

مشہور امریکی خلا باز جِم لوول جنہوں نے 1970 میں ہونے والے اپالو 13 مشن کی قیادت کی 9 اگست 2025 کو 97 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔

ناسا کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ جم کے حوصلے  قیادت اور ثابت قدمی نے نہ صرف قوم کو چاند کی جانب بڑھنے میں مدد دی بلکہ ایک انتہائی نازک موقع پر جب مشن ناکامی کے دہانے پر تھا اسے ایک کامیاب بقا کی کہانی میں تبدیل کر دیا۔ ہم ان کی موت پر سوگوار ہیں لیکن ان کی غیر معمولی خدمات کا جشن بھی مناتے ہیں۔

جِم لوول کا شمار ناسا کے ابتدائی دور کے ان خلا بازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے سب سے زیادہ خلائی مشنز مکمل کیے۔ ان مشنز میں جیمنی 7، جیمنی 12، اپالو 8، اور اپالو 13 شامل ہیں۔

اپالو 8 وہ پہلا مشن تھا جس میں انسانوں نے چاند کے گرد چکر لگایا تھا  لیکن ان کی اصل شہرت اپالو 13 کے مشن سے ہوئی۔ اس مشن کے دوران آکسیجن ٹینک کے پھٹنے سے مشن شدید خطرے میں پڑ گیا تھا تاہم لوول کی قیادت میں خلا میں پھنسے عملے کو واپس زمین پر لانے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

Nasa
جِم لوول کا شمار ناسا کے ابتدائی دور کے ان خلا بازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے سب سے زیادہ خلائی مشنز مکمل کیے۔ (تصویر: ڈبلیو این ای پی)

جِم لوول نے 2010 میں ایک انٹرویو میں اپالو 13 کو ‘کامیاب ناکامی’ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مشن اپنے مقصد میں ناکام ہوا مگر عملے کی بحفاظت واپسی ایک بڑی کامیابی تھی۔

خلا باز جیک سوئگرٹ کی وہ مشہور ریڈیو کال ‘ہیوسٹن ہمیں یہاں ایک مسئلہ درپیش ہے’ ناسا کی تاریخ کا حصہ بن گئی اور بعد میں 1995 میں بننے والی فلم ‘اپالو 13’ میں اس کا ذکر کیا گیا۔ اس فلم میں لوول کا کردار معروف اداکار ٹام ہینکس نے ادا کیا تھا جبکہ لوول نے خود بھی ایک مختصر منظر میں نیوی کے کمانڈر کا کردار نبھایا۔

وہ کچھ عرصے تک شکاگو کے نواحی علاقے میں واقع اپنے ریسٹورنٹ ‘لوولز آف لیک فاریسٹ’ کے مالک بھی رہے جو اب بند ہو چکا ہے۔

Gim
جِم لوول 1928 میں کلیولینڈ اوہائیو میں پیدا ہوئے تھے۔ (تصویر: پولیٹیکو)

جم لوول کی اہلیہ مارلن کی وفات 2023 میں ہوئی۔ ان کے پسماندگان میں چار بچے شامل ہیں۔ ان کے اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جم ہمارے ہیرو تھے۔

 ہم ان کے امید سے بھرپور رویے مزاحیہ انداز اور اس جذبے کو کبھی نہیں بھولیں گے جس سے وہ ہم سب کو یقین دلاتے تھے کہ کچھ بھی ناممکن نہیں۔ وہ واقعی ایک منفرد شخصیت کے مالک تھے۔

مزید پڑھیں: مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات سے بچنےکیلئے ٹرمپ کی دعوت قبول نہیں کی، بلوم برگ

واضع رہے کہ جِم لوول 1928 میں کلیولینڈ اوہائیو میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1952 میں یو ایس نیول اکیڈمی سے گریجویشن کیا اور بعد میں نیوی کے ٹیسٹ پائلٹ بنے۔

 1962 میں انہیں ناسا کے خلا بازوں کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے خلائی تاریخ سے جڑے رہتے ہوئے اپنی کتاب ‘لاسٹ مون’ لکھی جس پر بعد میں ایک فلم بھی بنی۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس