اپریل 4, 2025 4:22 شام

English / Urdu

Follw Us on:

انڈیا کا سب سے قدیم میلہ ’کمبھ‘ شرکا کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا، یہ کیوں اور کب منعقد ہوتا ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
کمبھ میلہ دنیا بھر کے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے افراد کو ایک جگہ جمع کرتا ہے۔ فائل فوٹو: ہسٹوریکا

کمبھ میلہ، جو ہر 12 سال بعد ہندوستان کے مختلف مقامات پر منعقد ہوتا ہے۔ یہ صرف ایک مذہبی تہوار نہیں ہے بلکہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس میں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک یہ ایک ایسا روحانی سفر ہے جو دنیا بھر سے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔
کمبھ میلہ کی جڑیں ہندو اساطیر میں گہری پیوست ہیں۔ یہ تہوار “کمبھ” یعنی گھڑے کے نام سے موسوم ہے، جو ایک مقدس برتن کی علامت ہے جس میں ہندو اساطیر کے مطابق امرت (امروت) رکھا گیا تھا۔
امروت سے مراد سمندرکومنتھن کرنے کے دوران دیوتاؤں اور شیطانوں کے درمیان امرت کا حصول ایک ایسی کہانی ہے جس میں اس کا چند قطرے ان مقدس مقامات پر گرے، جہاں آج کمبھ میلہ منایا جاتا ہے۔ ان مقامات میں پریاگ راج (گنگا)، ہریدوار (گنگا)، ناسک (گوداوری)، اور اجین (شیپرا) شامل ہیں۔

مردو خواتین اس میلے میں دعائیں مانگتے ہیں۔ (فائل فوٹو)

یہ میلہ ہر کسی کے لیے ایک نیا تجربہ اور ایک نیا موقع ہوتا ہے۔ یہاں آ کر ہندو عقیدے کے پیروکار اپنی روحانی صفائی حاصل کرتے ہیں، اور یہ ان کے گناہوں سے چھٹکارے اور نجات کا وسیلہ بنتا ہے۔
کمبھ میلہ میں شامل ہونے والے لوگ یقین رکھتے ہیں کہ مقدس ندیوں میں غسل کرنے سے نہ صرف ان کے گناہ دھل جاتے ہیں بلکہ یہ انہیں موکش (روحانی آزادی) کے قریب لے آتا ہے۔ یہ تہوار زندگی میں ایک بار ہونے والے تجربات میں سے ایک ہے جو کسی شخص کو اپنے ایمان کو مزید پختہ کرنے اور اپنے روحانی سفر کو دوبارہ دریافت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
2025 کا کمبھ میلہ ایک مہا کمبھ ہے، انڈین حکام کے مطابق، یہ 45 دنوں پر مشتمل ہوگا اور اس دوران تقریباً 400 ملین افراد کی شرکت کی توقع ہے۔ کمبھ میلے کا احاطہ تقریباً 40 مربع کلومیٹر پرہے، جس میں 160,000 خیمے، 40,000 پولیس اہلکار، 15,000 صفائی ملازمین، اور 150,000 بیت الخلاء مختص کیے گئے ہیں۔

کمبھ میلے کی اصل کشش شاہی غسل ہے، جس میں سادھو (مقدس مرد) اور عام شہری حصہ لیتے ہیں۔ یہ غسل ایک روحانی صفائی کی علامت ہے اور اس میں شامل ہونا ایک مقدس رسم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔غسل کے دوران سادھو اپنے مخصوص لباس میں، اکثر ناگا سادھو (جو خود کو راکھ میں ڈھانپ کر جسمانی طور پر ترک کر دیتے ہیں) ہوتے ہیں۔ ان کے پیچھے عقیدت مند، جو اپنے گناہوں سے چھٹکارا پانے کے لیے اس موقع کا فائدہ اٹھانے آتے ہیں، ندی میں غوطہ لگاتے ہیں۔

کمبھ میلہ 45 روز تک جاری رہے گا۔ (فائل فوٹو)

تاریخ دان کہتے ہیں کہ کمبھ میلہ صرف ہندوستان کے لیے نہیں بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ایک ثقافتی اور روحانی محفل ہے۔ یہ نہ صرف ایک مذہبی اجتماع ہے بلکہ ایک ایسا تہوار بھی ہے جو دنیا بھر کے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے افراد کو ایک جگہ جمع کرتا ہے۔
ہندوستانی روحانیت کی طاقت اور اس کی گہرائی کا یہ بہترین مظہر ہے، جو لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لے آتا ہے اور انہیں اپنے اندر کی روحانی تجدید کی طرف راغب کرتا ہے۔
کمبھ میلہ 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے انڈیا انتظامیہ کی قلعی کھل گئی ہے، بھگدڑ مچنے سے 30افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اگر ایسے انتظامات رہے تو 45 دن میں تو کیا سے کیا ہوجائے گا ۔ روحانی سکون کے لیے آنے والے ’بے چین ‘ ہی رہیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس