کراچی کے علاقے گلبرگ بلاک 12 سے تعلق رکھنے والے ایک سابق رہائشی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے مقامی افراد سے اپیل کی ہے۔
صارف کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ان کو اس محلے کی تازہ تصاویر یا ویڈیو فراہم کریں جہاں وہ اپنے بچپن میں رہا کرتے تھے۔
صارف نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کا خاندان 1980 کے آس پاس پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہو گیا تھا۔
ان کے بقول وہ گلبرگ، پانچ سی بس اسٹاپ کے قریب واقع ایک گھر میں رہائش پذیر تھے جس کا پرانا پتہ 513/12 تھا۔
انہوں نے لکھا کہ وہ گوگل میپس پر اپنے پرانے گھر کا اسٹریٹ ویو دیکھنے کی کوشش کر چکے ہیں تاہم یہ سہولت اس علاقے کے لیے دستیاب نہیں ہے۔
پوسٹ میں انہوں نے درخواست کی کہ جو بھی شخص گلبرگ بلاک 12 کے قریب رہائش پذیر ہے یا اس علاقے کا دورہ کر سکتا ہے وہ مہربانی کر کے اس مخصوص گلی کی ویڈیو بنا کر فراہم کرے۔

صارف نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کو ان کے پرانے گھر کی جھلک دکھانا چاہتے ہیں جو برسوں پہلے وہ مکان بیچ چکی ہیں. ان کی خالہ کا گھر بھی اسی گلی میں تین مکان چھوڑ کر واقع تھا۔
پولارس نارتھ اسٹار نامی اکاونٹ نے کمنٹ میں کہا کہ اسے حقیقی طور پر دیکھنے کے لیے صرف پاکستان کا دورہ کریں۔ یہ آپ کے لیے آنکھ کھولنے کا تجربہ ہو سکتا ہے۔
جس کے جواب میں پوسٹ کرنے ولے صارف نے کہا کہ اب پاکستان کے شہری نہیں اور پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید کے لیے پاکستانی سفارتخانے سے رجوع کر چکے ہیں لیکن انہیں کوئی مدد نہیں ملی۔
اس وقت وہ امریکا کے قانونی رہائشی ہیں اور امریکی پاسپورٹ کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔
مزید پڑھیں: https://pakistanmatters.pk/44262/
کمنٹ سیکشن میں ڈیلیور میپیزا نامی صارف نے بتایا کہ ان کے دادا دادی بھی اسی علاقے میں رہتے تھے اور وہ 5 سی بس اسٹاپ کے بالکل قریب واقع گلی میں واقع گھر میں مقیم تھے۔ ان کے کچھ رشتہ دار آج بھی اس علاقے میں رہتے ہیں اور وہ ان سے ویڈیو بنانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔
مذکورہ پوسٹ کو کئی افراد نے دلچسپی سے پڑھا تاہم بعض صارفین نے وضاحت مانگی کہ یہ گلبرگ کس شہر کا حصہ ہے کیونکہ پاکستان میں کئی شہروں میں گلبرگ کے نام سے علاقے موجود ہیں۔
اس پر اصل پوسٹ کرنے والے صارف نے تصدیق کی کہ وہ کراچی کے گلبرگ بلاک 12 کی بات کر رہے ہیں۔