اپریل 7, 2025 5:38 شام

English / Urdu

📢 تازہ ترین اپ ڈیٹس

Live Update Image

نئ اپڈیڈٹ

LIVE پنجاب کی ثقافت اور تمدن کا فروغ، فورٹریس اسٹیڈیم لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب جاری https://pakistanmatters.pk/wp-content/uploads/2025/02/National-Stadium-Karachi-1-1.jpg


مکمل تفصیلات:

لاہور فورٹریس اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جاری ہے، یہ شو 14 روز تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق لاہور فورٹریس اسٹیڈیم میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب جاری ہے، جس میں وزیرِاعظم شہباز شریف، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر غیر ملکی وفود نے مہمانِ خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی ہے۔

افتتاحی تقریب میں دیگر ممالک کی ٹیموں کی پریڈ بھی کی گئی ہے۔ پاکستان کی مختلف ثقافتوں کو تقریب میں فلوٹس مارچ کے ذریعے دکھایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مال مویشیوں کی نمائش، کھیلوں کے مقابلے، موسیقی اور دیگر تقریبات میلے کا حصہ ہیں۔ تقریبات کا مقصد پنجاب کی ثقافت اور تمدن کو اجاگر کرنا ہے۔

 تقریب میں اونٹوں کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ اعلیٰ نسل کے مختلف جانوروں کی نمائش بھی کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ تقریب میں لیزر لائٹ شو کے ساتھ ڈھول کی خصوصی پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔

تقریب میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے ہیں، ملک کے نامور سٹارز نے شرکت کی اور تماشائیوں کو لطف اندوز کیا، عمران اشرف اور عائشہ عمر سمیت بڑے بڑے فنکاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

پاکستان کے نامور گلوکاروں نے تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگایا، دنیا بھر میں معروف گلوکار عاطف اسلم جب اسٹیج پر آئے تو تماشائی خوشی سے جھوم اٹھے، انھوں نے اپنی آواز اور گانوں سے تقریب میں موجود ہر شخص کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

اس کے علاوہ میلے میں پھولوں کی نمائش اور کھانوں کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔

ہارس اینڈ کیٹل شو میں 70 عالمی ٹیمیں نے شرکت کی ہے۔ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی شرکت کی ہے۔ اس کے علاوہ  کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کے غیر ملکی وفود نے بھی  شرکت کی ہے۔

دوسری جانب پاہانگ اسمبلی کے اسپیکر حاجی محمد شرکاربن حاجی شمس الدین نے شرکت کی ہے، ملائیشیا کے پیرک اسمبلی کے اسپیکر محمد ظاہر بن عبدالخالد نے شرکت کی ہے۔

غیر ملکی وفد میں چیئرپرسن سی پی اے ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر کرسٹوفر کالیلا، سلانگور اسمبلی ملائیشیا کے اسپیکر لاددینگ سان  اور مالدیوز کے ڈپٹی اسپیکر احمد ناظم نے بھی تقریب میں شریک ہیں۔

 

غیر ملکی وفد میں چیئرپرسن سی پی اے ایگزیکٹو کمیٹی ڈاکٹر کرسٹوفر کالیلا، سلانگور اسمبلی ملائیشیا کے اسپیکر لاددینگ سان  اور مالدیوز کے ڈپٹی اسپیکر احمد ناظم نے بھی تقریب میں شریک ہیں۔