📢 تازہ ترین اپ ڈیٹس
ایکسپورٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے ’پاکستان ترکیے بزنس فورم‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک تجارتی حجم 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں ۔
ترکیہ،پاکستان اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، ایکسپورٹ کریڈٹ بینک آف ترکیہ اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی ڈیکلیریشن پر دستخط کیے گئے۔’پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے‘ ترک صدر، 24 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط
ممالک
درمیان
مکمل تفصیلات:
ترک صدر رجب طیب اردوان، ترک خاتون اول کے ہمراہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے، پاکستان پہنچنے پر مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف خود استقبال کے لیے پہنچے۔
ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہے جس میں وزرا اور اعلیٰ حکام کے علاوہ کاروباری شخصیات شامل ہیں۔
پانچ برس بعد پاکستان کے اس دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت سے ان کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر رجب طیب اردوان جمعرات کو پاک ترک اعلیٰ سطحی سٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔
اس سے قبل ہائی لیول سٹریٹیجک کونسل کا چھٹا اجلاس فروری 2020 میں ہوا تھا۔
اسلام آباد میں پاکستان کے دفتر خارجہ نے صدر اردوان کے دورے سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ ’پاک ترک سٹریٹیجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس کے اختتام پر اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
‘جب کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان دورے کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے’۔
’ترک صدر رجب طیب اردوان ترکی پاکستان بزنس سرمایہ کاری فورم سے بھی خطاب کریں گے۔‘
پاکستان ترکی سے ملجم پروجیکٹ کے تحت جنگی بحری جہاز خریدنے والا پہلا ملک ہے، جب کہ پاکستان ترکی سے آقنچی، بیرکتار اور ٹی بی ٹو جیسے ڈرونز بھی خرید چکا ہے۔
پاکستان، ترکی کا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کان کا جوائنٹ وینچر بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور دونوں ممالک ٹی ایف ایکس ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی پاکستان میں اسمبلی لائن قائم کرنے پر متفق ہو چکے ہیں۔
غزہ صورتحال پر او آئی سی کے ہنگامی اجلاس سے قبل ترکی اور پاکستان کی ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔
مزید پڑھیں:آزادی کی نوید سنانے والی آواز خاموش کیوں ہو رہی ہے؟
ترک صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس آمد پر شہباز شریف نے ترک صدراورخاتون اول کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں سلامی بھی دی گئی، دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی پیش کیے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی کو وفاقی کابینہ کے اراکین سے فرداً فرداً ملاقات بھی کروائی۔
رجب طیب اردوان کی آرمی چیف سے ملاقات
بعد ازاں ترک صدر رجب طیب اردوان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔ اس کے علاوہ ترک صدر کو ایف سولہ طیاروں کی فارمیشن نے فلائی پاسٹ پیش کر کے معزز مہمان کو سلامی دی۔
گزشتہ روز رات دیر گئے ترک صدر خاتون اول اور سرمایہ کاروں اور تاجر رہنماؤں کے ہمراہ نور خان ائیر بیس پہنچے تھے جہاں صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی تھی۔