April 19, 2025 10:32 pm

English / Urdu

Follw Us on:

مہنگائی کی شرح میں کمی، بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہوگیا: وزیراعظم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
فروری میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر ایک اعشاریہ پانچ دو فیصد پر آ گئی ہے(تصویر، گوگل)

رواں ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 1.52 فیصد پر آ گئی ہے جس کو دس سالوں کے دوران کم ترین سطح قرار دیا جا رہا ہے، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے خبر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حالات میں مزید بہتری کی نوید سنا دی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر ایک اعشاریہ پانچ دو فیصد پر آ گئی ہے۔

جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح دو اعشاریہ چار ایک فیصد تھی، جنوری کے مقابلے میں فروری میں مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ آٹھ تین فیصد کمی ہوئی۔

وزارت خزانہ نے فروری کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 2 سے 3 فیصد کے درمیان لگایا تھا، لیکن ملک میں مہنگائی کی شرح وزارت خزانہ کے توقعات سے بھی کچھ کم رہی ہے۔

دریں اثنا وزيراعظم شہباز شریف نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر مہنگائی میں کمی کی خبر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ افراط زر ڈیڑھ فیصد پر ہے جو  2015 کے بعد سب سے کم سطح پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشوں سے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، معیشت کی بہتری، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میکرو اکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا ہے، قوی اُمید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی، عوام کو کم نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس