Follw Us on:

’میڈ بائی گوگل‘ پکسل 10 کے ساتھ کون کون سی نئی ڈیوائسز متوقع ہیں؟

حسیب احمد
حسیب احمد
Here's what to expect from google's pixel 10 revea
گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا اگلا میڈ بائی گوگل  ایونٹ 20 اگست 2025 کو منعقد ہو گا جس میں امکان ہے۔ (تصویر: لائف ہیکر)

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا اگلا میڈ بائی گوگل  ایونٹ 20 اگست 2025 کو منعقد ہو گا جس میں امکان ہے کہ نئی پکسل 10 سیریز کے اسمارٹ فونز اور دیگر مصنوعات پیش کی جائیں گی۔

گوگل ہر سال اس ایونٹ میں اپنی نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات متعارف کراتا ہے۔ رواں سال بھی ایونٹ کی مرکزی مرکز توجہ اسمارٹ فونز ہی ہوں گے تاہم دیگر ڈیوائسز کی رونمائی کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا رہا۔

ذرائع کے مطابق پکسل 10 سیریز میں تین ماڈلز شامل ہوں گے جن میں پکسل 10، پکسل 10 پرو اور پکسل 10 پرو ایکس ایل شامل ہیں۔ پکسل 10 کے ڈیزائن میں زیادہ تبدیلی متوقع نہیں۔

تاہم اسے گوگل کا نیا ان ہاؤس تیار کردہ چپ سیٹ  ٹینسر پانچ  استعمال کرتے ہوئے بہتر کارکردگی فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

Google pixel 10 series set to launch
اگلا میڈ بائی گوگل  ایونٹ 20 اگست 2025 کو منعقد ہو گا ۔ (تصویر: ٹیک گیگ)

رپورٹس کے مطابق پکسل 10 میں پہلی بار تین پچھلے کیمرے دیے جائیں گے جن میں 50 میگا پکسل کا مین کیمرہ 12 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ لینس اور 10.8 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینس شامل ہوگا جو 5x آپٹیکل زوم فراہم کرے گا۔

پکسل 10 پرو اور 10 پرو ایکس ایل ماڈلز میں بیٹری کے سائز میں اضافہ متوقع ہے۔ پکسل 10 پرو ایکس ایل میں 5200 ملی ایمپیئر آور کی بیٹری دی جا سکتی ہے جو کہ اسمارٹ فونز کے موجودہ معیار کے مطابق کافی بڑی سمجھی جاتی ہے۔

اس ماڈل میں ممکنہ طور پر 128 جی بی اسٹوریج ورژن ختم کر دیا جائے گا اور ابتدائی قیمت میں 100 امریکی ڈالر کا اضافہ کیا جائے گا۔

ایونٹ میں کیمرہ اسپیکس میں بڑی تبدیلی کی توقع نہیں کی جا رہی تاہم گوگل ان افواہوں کے برخلاف کچھ نیا بھی پیش کر سکتا ہے۔گوگل کی جانب سے ایونٹ کے دیگر ممکنہ اعلانات کے بارے میں باضابطہ طور پر کچھ نہیں کہا گیا۔ ۔

 ٹیکنالوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹینسر 5 چپ کے ساتھ گوگل کی اس سیریز سے کارکردگی کے لحاظ سے اہم بہتری کی امید کی جا سکتی ہے۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس