Follw Us on:

پاکستان مخالف پوسٹ کرنے والے اینڈی پائیکرافٹ کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ جعلی نکلا

مادھو لعل
مادھو لعل
Fect check
اکاؤنٹ کا اصل نام ’گنگادھر_90‘ تھا۔ (فوٹو: فائل)

ایشیا کپ 2025 کے پاکستان–انڈیا میچ کے دوران پیدا ہونے والا تنازع ایک نئے موڑ پر آ گیا۔ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے نام سے بنائے گئے جعلی ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر پاکستان مخالف پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، تاہم فیکٹ چیکنگ میں اکاؤنٹ جعلی ثابت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پوسٹ کو لاکھوں بار دیکھا گیا، ہزاروں بار ری شیئر کیا گیا اور انڈین میڈیا نے بھی اسے خبر کے طور پر شائع کر دیا لیکن آئی ویریفائی پاکستان کی جانچ پڑتال سے یہ حقیقت سامنے آئی کہ اکاؤنٹ کا اصل نام ’گنگادھر_90‘ تھا، جسے بعد میں تبدیل کر کے ’اینڈی پائیکرافٹ_90‘ رکھا گیا۔

پروفائل پر موجود پرانی پوسٹس زیادہ تر ہندی زبان اور انڈین سیاست سے متعلق تھیں، جن کا زمبابوے کے سابق کرکٹر اور میچ ریفری پائیکرافٹ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ایڈوانس سرچ سے یہ بھی واضح ہوا کہ پائیکرافٹ کے نام سے پوسٹس محض گزشتہ 13 گھنٹوں میں سامنے آئیں۔

یاد رہے کہ پاکستان–انڈیا میچ کے بعد انڈین کھلاڑیوں کے مصافحہ نہ کرنے پر تنازع کھڑا ہوا تھا، جس کے بعد جعلی اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی کھلاڑی ہمیشہ کھیل کو بدنام کرتے ہیں۔ اس پوسٹ میں محمد حفیظ، سعید اجمل، فہیم اشرف اور ابرار احمد کو نشانہ بنایا گیا۔

فیکٹ چیکنگ کے دوران 2005 کی ای ایس پی این کرک انفو رپورٹ بھی سامنے آئی، جس کے مطابق محمد حفیظ کو مشکوک باؤلنگ ایکشن پر رپورٹ کرنے والے امپائر رڈی کوئرزن، پیٹر پارکر، تھرڈ امپائر سائمن ٹوفل اور میچ ریفری کرس براڈ تھے، پائیکرافٹ کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے جعلی اکاؤنٹس اور پوسٹس نہ صرف پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کو ہوا دیتے ہیں بلکہ کرکٹ جیسے کھیل کی غیر جانبدارانہ روح کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

مادھو لعل

مادھو لعل

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس