امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ ایلون مسک، مارک زکربرگ اور جیف بیزوز ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کیوں کر رہے ہیں۔
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ” ایلون مسک، مارک زکربرگ اور جیف بیزوز ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کیوں کر رہے ہیں، اس کی ایک سادہ سی وجہ ہے”۔
انہوں نے کہا کہ”کیوں کہ یہ تینوں لوگ جانتے ہیں کہ ٹرمپ کی پالیسیاں امیر لوگوں کو اور بھی امیر بنا دیتی ہیں”۔
Musk, Zuckerberg and Bezos are working with Trump for one very simple reason:
They understand that Trump’s policies are designed to make the wealthiest Americans even richer.
These three men have become $232 billion richer since November.
Not bad in a couple of months’ time! pic.twitter.com/D0W5XcoVeh
— Bernie Sanders (@SenSanders) February 5, 2025
برنی سینڈرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ” جب سے ٹرمپ حکومت میں آئے ہیں یہ تینوں لوگ 232 بلین ڈالر امیر ہوئے ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ”ایلو ن مسک ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد 154 بلین ڈالر مزید امیر ہوئے ہیں”۔
ان کا کہنا تھا کہ”مسک نےچند ہفتوں کے دوران بہترین منافع کما لیا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کی الیکشن کمپین پر صرف کچھ سو ملین ڈالر خرچ کیے ہیں اور اب ان کی دولت میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے”۔
برنی سینڈرز کے مطابق”اسی طرح جیف بیزوز بھی ٹرمپ کے آنے کے بعد 35 بلین ڈالر مزید امیر ہوئے ہیں۔ جبکہ زکربرگ 43 بلین ڈالر مزید امیر ہوئے ہیں”۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ”صرف چند ہفتوں میں اس قدر منافع کوئی برا منافع نہیں ہے”۔