لاہور سے آبائی گھر واپسی: ’دن میں تارے نظر آگئے‘

عید پر لاہور سے آبائی گھروں کو جانے والے پردیسی ٹرانسپورٹرز کے ہاتھوں لوٹے جارہے ہیں، اچانک سے کئی گنا کرایہ بڑھا دیا گیا ہے۔ ایک مسافر نے بتایا کہ اچانک سے 500 روپے تک کرایہ بڑھادیاگیا جو ظلم ہے، قیمتوں میں اضافے کو تب روکا جاسکتا ہے جب حکومت اپنی ٹرانسپورٹ ہوگی۔ انڈیا ہم […]
پٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان، کیا ردوبدل ہوا؟

پاکستان میں آئندہ 15 اپریل تک کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے نوٹفیکشن جاری کردیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر […]
’جرم کے بغیر صحافیوں کو اٹھائے جانے کی حمایت نہیں کرسکتے‘ صحافی تنظیمیں

کراچی پریس کلب اور پی ایف یو جے نے صحافی وحید مراد کی پیکاایکٹ کے تحت گرفتاری اور فرحان ملک کو مقدمے میں ملوث کرنے کی شدید مذمت کی ہے، صحافی برادری کا کہنا ہے کہ ملک میں صحافت کو جرم بنا دیا گیا ہے،حکومت صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کرے۔ کراچی […]
صحافی وحید مراد کے خلاف درج ایف آئی آر منظرعام پر، ’جرم‘ کیا ہے؟

ایف آئی اے کی جانب سے مبینہ اغوا کے اگلے روز درج کیے گئے مقدمہ میں وحید مراد کو گرفتاری کا باعث دو سوشل میڈیا پوسٹس کو قرار دیا گیا ہے۔ ریاست کی مدعیت میں درج مقدمہ کے متن کے مطابق صحافی نے بلوچستان اورایک غیرملکی ویب سائٹ کی آرمی چیف سے متعلق خبر کو […]
کیا نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستان کو متاثر کرے گی؟

نئی امریکی انتظامیہ نے پاکستان پرسفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، اس حوالے امریکی وزارت خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے واضح پیغام جاری کردیا۔ اردو ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں، داخلے پر پابندی کا فیصلہ نہیں ہوا، ویزا پروگرام پرازسرنو نظرثانی کی جائے گی‘۔ ان […]
طاقت کے نشے میں بدمست اسرائیل کی بمباری، سات بچوں سمیت مزید 23 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں پرظلم وستم میں کمی نہ آئی، تازہ حملوں میں سات بچوں سمیت 23 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ اسرائیلی فورسز نے ایک ہفتے میں دوسری بار پالمیرا شہر کے قریب دو شامی فضائی اڈوں پر بمباری بھی کی۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے […]
کینیڈا میں قبل ازوقت انتخابات کا اعلان، یہ کب ہوں گے؟

جسٹن ٹروڈو کے کے استعفے کے بعد کینیڈا کے نئے وزیراعظم نے ملک میں قبل ازوقت عام انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیے جانے کے بعد کینیڈین عوام اب 28 اپریل کو ووٹ ڈالیں یعنی اپنے حقِ رائے دہی کا […]
’شمالی وزیرستان میں 16 عسکریت پسند ہلاک کردیے‘ آئی ایس پی آر کا دعویٰ

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائی 22 اور23 مارچ کی درمیانی شب کی گئی۔ یہ کارروائی شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب سکیورٹی […]
پاکستان بھرمیں 1700 ’سستی دکانیں‘ بند کرنے کا فیصلہ، ایسا کیوں کیا جارہا ہے؟

سستی اشیا پاکستانی شہریوں کے لیے خواب بننے لگیں، سستے سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان بھر میں نقصان میں چلنے والے 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز کردیے جائیں گے۔ سینیٹرعون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر […]
ترک صدر ایردوان کا سیاسی حریف گرفتار، جرم کیا ہے؟

ترکیہ میں صدارتی انتخابات سے قبل متوقع صدارتی امیدوار کو گرفتار کرلیا گیا ۔ استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کو دہشت گروہ کی مدد کرنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔ سیکولر ریپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اکرم امام اوغلو کو ترک صدراردوان کے سب سے مضبوط سیاسی حریفوں میں شمار کیا […]