خیبرپختونخوا کا بجٹ حقیقت پسندانہ ہے، ترقیاتی ترجیحات واضح ہیں، مزمل اسلم

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال (2024-25) کے بجٹ میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی اور مالیاتی ترجیحات طے کی گئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کو بجٹ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ “گزشتہ مالی سال کے […]
اسرائیل کے خلاف مسلم ممالک کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

قومی اسمبلی کے ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایران اسرائیل کشیدگی، علاقائی صورتحال اور پاکستان کے قومی مؤقف پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم دنیا سے اتحاد کی اپیل کی۔ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں کہا کہ […]
اسرائیل ایران جنگ سے انڈیا کو کیا نقصان ہو رہا ہے؟

ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے چھ ممالک کی فضائی حدود بند ہونے سے عالمی فضائی نقل و حمل بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کا سب سے زیادہ اثر انڈیا کی ہوابازی صنعت پر پڑا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ صورت حال اُس وقت پیدا ہوئی […]
امریکی میرینز نے لاس اینجلس میں ’غلطی سے‘ حفاظتی ٹیپ کے پار جانے والے شہری کو حراست میں لے لیا

امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لاس اینجلس میں تعینات میرینز نے جمعے کے روز ایک شہری کو عارضی طور پر حراست میں لیا۔ واقعے کا انکشاف اُس وقت ہوا جب اس کی تصاویر عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو موصول ہوئیں، جن میں میرینز کو ایک شہری کو روک کر اس کے ہاتھ […]
اسرائیل کا ایران پر حملے سے قبل خفیہ کارروائیوں کا انکشاف

اسرائیلی خفیہ ادارے موساد نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر حالیہ فضائی حملے سے قبل متعدد خفیہ کارروائیاں انجام دی گئیں، جن کا مقصد ایران کے فضائی دفاعی نظام اور بیلسٹک میزائل لانچرز کو ناکارہ بنانا تھا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق موساد نے ایران کے اندر خفیہ طور پر دھماکہ خیز ڈرونز کا ایک […]
ٹرمپ کی ایران کو تنبیہ: ’معاہدہ کریں ورنہ کچھ نہیں بچے گا‘

اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات اور اعلیٰ حکام پر شدید حملوں کے بعد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ “کسی معاہدے پر پہنچے، اس سے پہلے کہ کچھ باقی نہ بچے”۔ یہ بیان انہوں نے جمعہ کی صبح اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دیا۔ جمعرات اور جمعہ […]
سندھ کابینہ کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت: ’حملہ عالمی قوانین، انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے‘

سندھ کابینہ کے جمعرات کو ہونے والے پری بجٹ اجلاس میں ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کی، جس میں کابینہ کے تمام اراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایران پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے کو “بلاجواز […]
ایران اسرائیل کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملے کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں 7 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل کی جانب […]
ایران کا اقوام متحدہ کو خط: ’حملے روکنے کے لیے دنیا اجتماعی اقدامات کرے‘

ایران کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر کیے گئے فضائی حملے کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ اور اس کی سلامتی کونسل سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 13 جون کی صبح […]
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستانی رہنماؤں کا عملی جوابی اقدام کا مطالبہ

13 جون 2025 کو اسرائیل نے ایران کے متعدد فوجی اور جوہری مقامات پر فضائی حملے کیے، جن میں ایرانی فوج کے اعلیٰ افسران سمیت کم از کم چھ سینئر کمانڈرز اور جوہری سائنسدان ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی فضائیہ کی اس کارروائی کو “آپریشن رائزنگ لائن” کا نام دیا گیا ہے، جس میں نطنز جوہری مرکز […]