پاکستان اور ایران کے درمیان بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے تہران میں ہونے والی ملاقات میں زائرین کے لیے کئی اہم اور بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔ دونوں ممالک نے اربعین اور محرم الحرام کے دوران پاک-ایران بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستانی زائرین کو زیادہ […]
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان اور ایران کے اہم دورے کیے، جہاں دفاعی تعاون اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان میں فیلڈ مارشل نے وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی روابط کو مزید مستحکم کرنے […]
غزہ میں اسرائیلی بمباری، صحافی سمیت درجنوں فلسطینی شہید

غزہ کی شمالی پٹی میں اسرائیلی فوج نے صحافی اسامہ العاربید کے گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد شہید ہو گئے۔ یہ حملہ آج صبح سے جاری اسرائیلی کارروائیوں کا حصہ ہے، جس میں غزہ بھر میں کم از کم 15 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا، […]
بلوچستان: موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ضلع موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت مارے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گرد راڑہ شم کے علاقے میں ہائی وے […]
اسلام آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق، ساتھی اہلکار زخمی

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سدھیر احمد عباسی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی کانسٹیبل جعفر جہانگیر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا، جب سی آئی اے کی ٹیم […]
کراچی: کمسن بہنوں پر جنسی اور جسمانی تشدد، پولیس تحقیقات جاری، معاملہ کیا ہے؟

شمالی کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں دو کمسن بہنوں پر مبینہ جنسی و جسمانی تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔ پولیس اور میڈیکل حکام نے تصدیق کی ہے کہ 15 اور 8 سالہ بہنوں کو منگل کی شام 5 بج کر 30 منٹ پر سول اسپتال کراچی لایا گیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید […]
نائیجیریا میں مسلح حملے، دو روز میں 42 افراد ہلاک

نائیجیریا کی وسطی ریاست بینو کے ضلع گور ویسٹ میں ہفتہ اور اتوار کو پیش آنے والے پے در پے حملوں میں کم از کم 42 افراد ہلاک ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حملے مبینہ طور پر مسلح چرواہوں کی جانب سے کیے گئے۔ گور ویسٹ کی مقامی حکومت کے چیئرمین، وکٹر امنن، نے […]
جن اداروں کا کام جنگ لڑنا ہے وہ سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تباہی کی اصل وجہ مارشل لاء اور غیر آئینی مداخلتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن اداروں کا کام سرحدوں کی حفاظت اور جنگ لڑنا ہے وہ سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا […]
ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی

مرکزی روایت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ کا چاند نظر نہیں آیا، عید 7 جون کو ہوگی۔ اس کے علاوہ انڈونیشیا میں عیدالاضحیٰ 6 جون کو، ملائیشیا اور برونائی میں 7 جون کو منائی جائے گی عرب میڈیا اور مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا میں ذوالحجہ کا چاند نظر […]
ملک بھر میں بارش کا سلسلہ، این ڈی ایم اے نے ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا

محکمہ موسمیات نے آج شام (منگل) سے 31 مئی تک شدید بارشوں، تیز آندھی، ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی ہواؤں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث صوبے بھر میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مغربی ہواؤں اور مرطوب ہواؤں کے باہمی اثرات سے شدید موسمی […]