محسن نقوی بنگلہ دیش کے دورے پر، کون سے بڑے معاہدے متوقع ہیں؟

وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے وزیر کھیل آصف محمود سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے کھیلوں خصوصاً کرکٹ کے فروغ اور ایمپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر خواتین […]
طلبہ اب اپنا نام، والد کا نام اور تاریخ پیدائش آن لائن درست کروا سکتے ہیں

تعلیم کے شعبے میں ڈیجیٹل نظام کی جانب ایک بڑے قدم کے طور پر، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای) راولپنڈی نے طلبہ کے ذاتی کوائف میں اصلاح کے لیے نیا آن لائن نظام متعارف کرا دیا ہے۔ اس نظام کے تحت طلبہ اب اپنے نام، والد کے نام اور تاریخ […]
ورلڈ برین ڈے: شور بہت ہے، مگر علاج کہاں ہے؟

دنیا بھر میں ہر سال 22 جولائی کو ‘ولڈ برین ڈے’ منایا جاتا ہے۔ یہ دن دماغی صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے اور عصبی نظام کی بہتری پر زور دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جدید طرزِ زندگی کے باعث دماغی و اعصابی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی […]
ٹرمپ کی تنقیدوں سے امریکی معیشت دباؤ کا شکار، مرکزی بینک کی خودمختاری کو خطرہ لاحق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول پر مسلسل تنقید اور انہیں برطرف کرنے کی دھمکیوں نے مرکزی بینک کی خودمختاری کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے گزشتہ کئی ماہ سے جیروم پاول کو شرح سود کم نہ کرنے پر ہدفِ تنقید بنایا ہے۔ […]
9 مئی کیس: پی ٹی آئی رہنما احمد خان بچھر کو 10 سال قید کی سزا

انسداد دہشت گردی عدالت نے رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر کو نو مئی کے مقدمے میں 10 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملک احمد خان بچھر کے علاوہ دیگر 69 ملزمان کو بھی اسی مقدمے میں 10، 10 سال […]
پنجاب میں منشیات کے خلاف نئی فورس، مریم نواز کا ضلعی سطح تک توسیع کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منشیات کے خلاف جاری مہم کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہم کے ذریعے پاکستان کی آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن اور محفوظ نظر آ رہا ہے۔ انسداد منشیات فورس پنجاب کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ انتہائی کم […]
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وفاق کو خط: ’بجلی پر ڈیوٹی غیر قانونی، فوری ختم کی جائے‘

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی ڈیوٹی ختم کرنے کے فیصلے پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو خط ارسال کیا ہے۔ یہ خط حالیہ دنوں میں بجلی ڈیوٹی سے متعلق مرکز کی پالیسی تبدیلی کے تناظر میں لکھا گیا۔ بجلی ڈیوٹی ختم کرنے سے قبل صوبائی حکومت سے […]
بنگلہ دیش میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ اسکول پر گرنے سے 16 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی

بنگلہ دیش ایئر فورس کا ایک تربیتی طیارہ ڈھاکہ کے علاقے اٹرا میں میل اسٹون اسکول اینڈ کالج کی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے میں16 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ فائر سروس کنٹرول روم کے مطابق طیارہ اسکول کے میدان میں گرا۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی […]
بمبئی ہائی کورٹ نے 7/11 ممبئی ٹرین بم دھماکوں کے تمام ملزمان کو بری کر دیا

ممبئی ہائی کورٹ نے 2006 کے 7/11 ممبئی ٹرین بم دھماکوں کے مقدمے میں تمام 12 ملزمان کو بری کر دیا ہے جنہیں 2015 میں انسداد منظم جرائم عدالت نے سزائیں سنائی تھیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ ریاستی انسداد دہشت گردی اسکواڈ اے ٹی ایس ملزمان کے خلاف الزامات کو معقول شک سے بالاتر […]
اے ڈی ایچ ڈی کی پہچان کیسے کریں؟ نئی تحقیق سامنے اگئی

نیدرلینڈز انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنس کی نئی تحقیق کے مطابق اے ڈی ایچ ڈی کے شکار بالغ افراد میں نیند کی کمی یا بے خوابی ان کی زندگی کے معیار کو کم کر رہی ہے۔ بی ایم جے مینٹل ہیلتھ کے حالیہ جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ اے ڈی […]