سمگلنگ روکنے کیلئے سرحدوں پر سیکیورٹی سخت کر دی:وزیر خزانہ

Aurangzeb

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سمگلنگ روکنے کیلئے سرحدوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی  ہے، پہلی بار افغانستان چینی سمگل نہیں برآمد ہوئی، ایک ایک ڈالر قیمتی ہے۔ کراچی میں بینکنگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر نے حکومت کو 30 ارب روپے جمع […]

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف معاہدے طے

Meeting

وزیراعظم شہباز شریف نے باکو کے صدارتی محل میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آذر صدر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہمی مفاد کے مشترکہ […]

پیکا قانون کے خلاف تمام درخواستوں پر سماعت 11 مارچ کو ہوگی

Protest

سندھ ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ دو ہزار پچیس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی وفاقی حکومت نے درخواستوں پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف تمام درخواستوں کی سماعت آئینی بینچ گیارہ مارچ کو کرے گا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دوران سماعت قائم قام […]

مصطفیٰ عامر کی نماز جنازہ کے بعد ڈیفنس فیز 8 میں تدفین

Amir mustafa murder

اغوا کے بعد قتل ہونے والے کراچی کے نوجوان 23 سالہ مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد اہل خانہ کی جانب سے نعش کی تدفین کر دی گئی ہے۔ مصطفیٰ عامر کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی اور انہیں ڈی ایچ اے فیز 8 […]

بولان میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گھنٹے تک جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک

Security foces

بلوچستان کے ضلع بولان میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر 2 مقامات پر ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جس کے بعد رات گئے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 روزہ مذہبی اجتماع کے بعد گزشتہ روز سبی سے کوئٹہ واپس […]

آئی ایم ایف وفد ایک ارب ڈالر موسمیاتی فنڈ ادائیگی پر آج پاکستانی حکومت سے بات چیت کرے گا

Imf

انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈز کا مشن پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک ارب ڈالر سے زائد کی اضافی فنانسنگ کی درخواست پر آج اسلام آباد میں بات چیت کرے گا۔ مذاکرات کے بعد آئندہ ہفتے کے اوائل میں پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں جاری 7 ارب ڈالر کی […]

ٹرمپ نے ڈین مونگینو کو ایف بی آئی کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کر دیا

Den mongeno

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  سابق پولیس اہلکار، خفیہ ایجنسی کے سابق ایجنٹ اور ریڈیو پوڈ کاسٹر ڈین مونگینو کو ایف بی آئی کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے جوکہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کیش پٹیل کے ساتھ خدماتا انجام دیں گے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر پیغام […]

حماس کا فلسطینی قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مذاکرات سے انکار

Peace talk

 اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کیے جانے کے بعد حماس نے اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرت سے انکار کر دیا ہے۔ا  موقف اپنایا ہے کہ جب تک طے شدہ فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ […]

پوپ فرانسس کی حالت مزید بگڑ گئی، آکسیجن پر منتقل

Pop

کیتھولک عیسائیوں کی مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت مزید بگڑ گئی، ڈاکٹروں نے حالت کو نازک قرار دے دیا، انہیں آکسیجن دی جا رہی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 14 فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔ پوپ فرانسس کی صحت […]

‘امن کے لئے استعفی دینے کو تیار ہوں’ یوکرینی صدر

Ukrain president

یوکرین کے صدر ‘ولادیمیر زلنسکی’ نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی صدارت سے استعفی دینے کے لئے تیار ہیں، اگر اس سے یوکرین میں امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا کہ وہ اپنی صدارت کو نیٹو کی رکنیت کے بدلے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں۔ […]