پاکستان کے حق میں عالمی عدالت کا فیصلہ: ’دریائے سندھ پاکستان، خصوصاً سندھ کی لائف لائن ہے‘

عالمی عدالتِ ثالثی (پی سی اے) نے اپنے جاری کردہ ”سپلیمنٹل ایوارڈ“ میں واضح کیا کہ انڈیا 1960 کے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر منسوخ یا معطل نہیں کر سکتا۔ عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت قائم ثالثی یا نیوٹرل ایکسپرٹ کی بھی اہلیت برقرار ہے اور انڈیا کا […]
افغانستان میں امن کی فضا قائم، جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں تاریخی کمی

جنگ زدہ افغانستان سے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جہاں 2024 کے دوران اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ریکارڈ حد تک کم رہی ہے۔ افغان خبررساں ادارے الامارہ اردو کے مطابق عالمی ادارے انٹرنل ڈس پلیسمنٹ مانیٹرنگ سینٹر (آئی ڈی ایم سی) نے اپنی مئی 2025 میں شائع […]
فیلڈ مارشل کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ: ‘ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا’

چیف آف آرمی اسٹاف و فیلڈ مارشل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) نے آج کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں ملک میں سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال اور جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کے پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل […]
’کانٹا لگا‘ گرل شیفالی جریوالا 42 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں، آخر وہ کون تھیں؟

2002 میں ’کانٹا لگا‘ کے ری مکس گانے نے ایک انجینئرنگ کی طالبہ کو راتوں رات انڈیا کی پاپ کلچر آئیکون میں بدل دیا تھا، وہ لڑکی اب خاموشی سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہو گئی ہے۔ گزشتہ رات 27 جون کو معروف ماڈل، اداکارہ اور ’کانٹا لگا گرل‘ کے نام سے مشہور شیفالی جریوالا […]
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کا حملہ، 13 جوان شہید، 14 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے کے نتیجے میں 13 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے، جب کہ جوابی کارروائی میں 14 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر […]
بنوقابل نیشنل ٹریننگ ورکشاپ: ‘نوجوانوں کے ہنر کی طاقت سے ہر صوبے اور ضلع میں انقلاب لاکر ملک کو ہنرمند پاکستان بنائیں گے’

امیر جماعت اسلامی پاکستان اور بنو قابل پروگرام کے پیٹرن ان چیف حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوانوں کے ہنر کی طاقت سے ہر صوبے اور ضلع میں انقلاب لاکر ملک کو ہنرمند پاکستان بنائیں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام “بنو قابل” پروگرام کی دو روزہ نیشنل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد لاہور میں […]
انڈیا: جعلی تیل سے بال گرنے کا علاج؟ سنگرور میں سستا علاج مہنگا پڑ گیا، 200 سے زائد افراد متاثر

انڈین پنجاب کے ضلع سنگرور میں ایک جعلی ہیئر آئل کے ذریعے بال گرنے کا علاج کروانے والے افراد کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب اس تیل کے استعمال کے بعد ان کی آنکھوں اور جلد میں جلن اور تکلیف شروع ہو گئی۔ متعدد افراد کو اسپتالوں کا رخ کرنا پڑا […]
پاکستان، بنگلہ دیش اور چین کی بڑھتی قربتیں: مودی کی حماقتیں پاکستان کو کیسے سفارتی مفاد پہنچا رہی ہیں؟

خطے میں تیزی سے بدلتے ہوئے سفارتی مناظر میں ایک نیا اور دلچسپ رُخ سامنے آیا ہے، جہاں پاکستان، بنگلہ دیش اور چین کے درمیان تعلقات میں غیر معمولی بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ پاکستان، چین اور بنگلہ دیش نے باہمی مفادات کے تحفظ اور علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے سہ فریقی میکنزم پر […]
کراچی: جعلی دستاویزات پر پاسپورٹ بنوانے والے دو ایجنٹس گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصول میں ملوث دو ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شاہراہِ عراق، صدر کے علاقے سے دو ایجنٹس کو […]
شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پاک-امریکا تعلقات، علاقائی سلامتی اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان جمعہ کی شام ایک خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے […]