بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشتگرد ہلاک کیے ہیں، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایک اہم آپریشن میں “فتنہ الہندوستان” نامی دہشت گرد گروہ سے وابستہ پانچ انڈین اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کیا […]
میں آج جو کچھ بھی ہوں والدین اور اساتذہ کی وجہ سے ہوں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف آرمی اسٹاف و فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں والدین اور اساتذہ کی وجہ سے ہوں۔ مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور سییئرز اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کی ذمہ […]
امریکا خود 36 ہزار ارب ڈالرز کا مقروض ہے اور جہاں مفاد ہو وہاں جمہوریت کی بات نہیں کرتا، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکہ خود 36 ہزار ارب ڈالر کا مقروض ہے، مگر جہاں مفاد ہو وہاں جمہوریت کی بات نہیں کرتا۔ دنیا پر ایک چھوٹے سے استحصالی ٹولے نے قبضہ جما رکھا ہے، جو کمزور اقوام کو معاشی غلامی میں دھکیل رہا ہے۔ اسلام آباد میں پری […]
بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں ہیں، وہ کہہ چکے ہیں کہ ڈیل کرکے باہر نہیں آؤں گا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں ہیں اور وہ کہہ چکے ہیں کہ ڈیل کر کے باہر نہیں آؤں گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے 5 جون کو بانی پی ٹی آئی کا کیس لگے گا، کچھ […]
چین کا شہابِ ثاقب سے نمونے لانے کا مشن، تیان وین-2 کیا ہے؟

چین نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے شہابِ ثاقب سے نمونے واپس لانے کا مشن کامیابی سے روانہ کر دیا، جسے تیان وین-2 کانام دیا گیا ہے، جوکہ ایک دہائی پر محیط منصوبہ ہے۔ عالمی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق یہ مشن جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب […]
وزیراعظم شہباز شریف کا چار ملکی دورہ مکمل: ’عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویے پرانڈیا سے جواب دہی کرے‘

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچے، جہاں دوشنبہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، تاجکستان کے وزیراعظم عزت مآب قاہر رسول زادہ نے خود ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف […]
“انڈیا نے ایٹمی دھماکے کر کے پیغام دیا کہ ہم تیار ہیں” پاکستان نے کیسے جوابی طاقت دکھائی؟

آج 28 مئی کو پاکستان بھر میں یومِ تکبیر منایا جارہا ہے، جس کا مقصد یہ یاد کرنا ہے کہ کس طرح مختلف پابندیوں اور مجبوریوں میں جکڑے ہونے کے باوجود پاکستان نے عالمی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ حالیہ دنوں میں پاکستان-انڈیا کشیدگی کے بعد انڈیا کی جانب سے کہا گیا کہ […]
اسلحہ سے متعلق گنڈا پور کا بیان ریاست مخالف ہے اور یہ کسی عوامی نمائندے کو زیب نہیں دیتا، گورنر کے پی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلحے سے متعلق ان کا بیان ریاست کے خلاف بغاوت کے مترادف ہے، جو کسی عوامی نمائندے کو زیب نہیں دیتا۔ نجی نشریاتی ادارے ‘ایکسپریس نیوز’ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل […]
مانسہرہ: غیرت کے نام پر ماں اور تین سالہ بیٹی کا بہیمانہ قتل

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے پھلڑہ میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں غیرت کے نام پر ایک خاتون اور اس کی تین سالہ کمسن بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ نجی نشریاتی ادارے ‘ڈان نیوز’ کے مطابق مقتولہ نے سال 2021 میں خاندان کی […]
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ایرانی عسکری قیادت سے اہم ملاقات، سرحدی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

چیف آف آرمی اسٹاف و فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے منگل کے روز ایران کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی […]