وزیراعظم، بلاول ملاقات: ’حکومت نے پیپلزپارٹی کی تمام شرائط مان لیں‘

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نہروں کے معاملے پر سنجیدگی سے بات چیت ہوئی، صوبوں کے درمیان معاملات بات چیت سے حل کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل انڈیا نے جو اعلانات کیے، آج ہم نے اس کی پوری تفصیل بلاول […]
پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کی لاہور قلندرز کو 7وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چودھواں میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا، جس میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے قلندرز کو بلے بازی کی دعوت دی، […]
پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے انڈین حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا

بینکاک میں ہونے والے ویلٹر ویٹ باکسنگ مقابلے میں پاکستان کے عثمان وزیر نے ایک اور شاندار کامیابی اپنے نام کر لی۔ عثمان وزیر نے انڈین باکسر ایسورن کو پہلے ہی راؤنڈ میں دھول چٹاتے ہوئے ناک آؤٹ کر دیا۔ مقابلے کا آغاز ہوتے ہی عثمان وزیر نے زبردست جارحانہ انداز اپنایا اور حریف پر […]
پہلگام فالس فلیگ: انڈین میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، مردہ قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکلا

پہلگام حملے کے حوالے سے انڈین میڈیا کا خودساختہ جھوٹ ایک بار پھر سامنے آگیا۔ حملے میں مردہ قرار دیے گئے بھارتی نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ کے طور پر پیش کیے گئے جوڑے نے سوشل میڈیا پر زندہ حالت میں ویڈیو بیان جاری کر دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر […]
سازش یا کچھ اور؟ پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کا اہلکار گرفتار

پاکستان رینجرز نے بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے انڈین بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق گرفتار ہونے والا اہلکار بی ایس ایف کی 182 بٹالین سے تعلق رکھنے والا کانسٹیبل پی کے سنگھ […]
اگر انڈیا سندھ طاس معاہدہ ختم کرتا ہے تو پاکستان شملہ سمیت دیگر معاہدوں کو ختم کرنے پر غور کرے گا، اسحاق ڈار

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ داخلہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ اگر انڈیا سندھ طاس معاہدہ کرتا ختم کرتا ہے تو پاکستان بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر تمام معاہدے ختم کرنے پر غور کرے گا۔ وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ پاکستان نے واہگہ بارڈر کو […]
کیا پاکستان میں جمع ہونے والی 150 ارب روپے کی امداد میں سے فلسطین پانچ فیصد بھی نہیں پہنچی؟

پاکستان میٹرز کی اس پوڈکاسٹ میں سینئر صحافی طارق ابوالحسن، نمائندہ الخدمت فاؤنڈیشن حامد فاروق اور دیگر مہمانوں نے غزہ کی موجودہ صورتحال، فلسطینی مزاحمتی تحریکوں اور اسرائیل کی جاری جارحیت پر تفصیلی گفتگو کی۔ طارق ابوالحسن نے کہا کہ اسرائیل جس طرح کی جارحیت اور ظلم کا مظاہرہ کر رہا ہے، دنیا میں اس […]
پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تیرھواں میچ آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں یونائیٹڈ نے سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بلےبازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 […]
انڈین پروپیگنڈہ پر مضبوط اور متحد جواب دیا جائے، پاکستانی سیاست دانوں کا پہلگام واقعہ پر ردِعمل

انڈین میڈیا اور مودی سرکار نے مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرا دیا ہے اور انڈین وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہری آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑ کر چلے جائیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر […]
پہلگام فالس فلیگ: انڈین وزارتِ خارجہ نے تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر انڈیا چھوڑنے کا حکم دے دیا

انڈین وزارتِ خارجہ نے تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر انڈیا چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ انڈیا نے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں سنگین کشیدگی کے تناظر میں یکے بعد دیگرے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ انڈین حکومت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے، سارک کے تحت پاکستانیوں کو ویزے جاری […]