اسرائیل مظالم کے خلاف متحد ہوکر سامنے آنا پڑے گا، مولانا فضل الرحمان

امیر جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل مظالم کے خلاف متحد ہوکر سامنے آنا پڑے گا۔ غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کراچی میں جے یو آئی کا احتجاج کیا گیا، امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے فلسطین کو […]
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا چوتھا میچ آج کوئٹہ گلیڈیٹرز اور لاہور قلندرز کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈیٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو پہلے بلے بازی […]
سبزیوں کی قیمت میں نمایاں کمی کردی، مریم سرکار کا دعویٰ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر میں سبزیوں کے نرخوں میں نمایاں کمی کر دی گئی۔ معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے کہا ہے کہ عام آدمی کے کچن اخراجات میں کمی کا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔ معاون خصوصی کے مطابق لاہور کے ماڈل بازاروں میں […]
فلسطین پر ظلم بند کرو! کراچی میں علامتی تابوتوں کے ساتھ شہریوں کا خاموش احتجاج

غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف کراچی بھر میں آج جماعتِ اسلامی کے زیرِانتظام ‘اظہارِ یکجہتی غزہ’ منایا گیا، شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر شہریوں نے علامتی تابوت اٹھائے ہوئے پرامن مارچ کیا، جس نے ہر دیکھنے والے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ مارچ میں […]
لکی مروت: سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک، جب کہ زخمی ہونے والے متعدد دہشت گرد فرار ہوگئے۔ نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایات پر صوبہ بھر میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ضلعی سطح پر کارروائیاں ہو رہی […]
نبیوں کے قاتل کیا کل عرب ممالک کو چھوڑ دیں گے؟ حافظ نعیم الرحمان کا حکمرانوں سے سوال

امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ یہودی احسان فراموش ہیں، وہ نبیوں کے قاتل ہیں اور کیا کل عرب ممالک کو چھوڑ دیں گے؟ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے شاہراہِ فیصل پر غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے یکجہتی غزہ مارچ کے لاکھوں کی تعداد میں موجود شرکاء […]
بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے ہری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہے اور اختلافات […]
افغانستان کو مشورہ ہے کہ دہشتگردوں کو فوری لگام ڈالے، شہباز شریف

وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے پاکستان کے بے پناہ لوگوں کو شہید کیا ہے، افغانستان کو مشورہ ہے کہ دہشتگرد تنظیموں کو فوری طور پر لگام ڈالے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر اور اسلامی ملک ہے، ہمیں افغانستان […]
نوشہرہ میں ایکسائز موبائل اسکواڈ پر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

نوشہرہ کے علاقے پبی میں محکمہ ایکسائز کے موبائل اسکواڈ پر فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پبی کی حدود میں رات دو بجے ایکسائز موبائل اسکواڈ نے منشیات کی ممکنہ اسمگلنگ کی اطلاع پر ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران ایک مشتبہ […]
مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے کامیڈین جاوید کوڈو انتقال فرما گئے

مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرے والے اسٹیج اور ٹی وی کے نامور اداکار و کامیڈین جاوید کوڈو انتقال فرماگئے۔ جاوید کوڈو ایک عرصہ سے علیل تھے، وہ اپنے اپنے پست قد کی وجہ سے ہمیشہ مقبول و معروف رہے تھے۔ انہوں نے بے شمار سٹیج ڈراموں فلموں اور ٹی وی پر […]