چائلڈ پروٹیکشن افسر سے مجرم تک، برطانوی رکن پارلیمنٹ کمسن بچوں سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار

برطانوی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کو کمسن بچوں سے جنسی زیادتی کے سنگین الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔ نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ لندن پولیس نے رکن پارلیمنٹ ڈین نورس کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست […]
لکی مروت میں سفاکیت کی انتہا، بکری کا بھٹکنا بچے کے لیے وبالِ جان بن گیا

لکی مروت کے علاقے بخمل احمد زئی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ظالم زمیندار نے معمولی بات پر 11 سالہ خالد گل کو قتل کر دیا۔ نجی نشریاتی ادارے سماء نیوز کے مطابق بچہ اپنے والد کے کہنے پر کھیتوں کے قریب جانے والی بکری کو واپس لانے گیا تھا […]
ہنی ٹریپ اسکینڈل، راولپنڈی پولیس کے اہلکار اسلام آباد میں اغوا برائے تاوان میں ملوث

تھانہ سنگجانی کی حدود میں راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں کی ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ایک خاتون […]
کراچی: خاتون نے ٹریلر کی ٹکر پر فائرنگ کردی، تنازع کیا؟

کراچی کے علاقے عیسٰی نگری میں ٹریلر کی ٹکر پر کار سوار خاتون نے ٹریلر کے ڈرائیور پر فائرنگ کر دی۔ نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق عیسٰی نگری کے قریب ٹریلر نے کار کو ٹکر ماری، جس کے بعد خاتون غصے میں آ کر کار سے اتری اور ٹریلر کے ڈرائیور پر فائرنگ […]
پی ایس ایل 10: تمام میچز میں مکمل اردو کمنٹری ہوگی

پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں شائقین کرکٹ کے لیے پہلی بار مکمل اردو کمنٹری فراہم کی جائے گی۔ نجی نشریاتی ادارے ہم نیوز کے مطابق سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ اردو کمنٹری کے ذریعے پی ایس ایل کو […]
عظمیٰ بخاری کا چولستان کینالز منصوبے پر سندھ کو جواب، “سیاست نہ کریں، منصوبہ صدر سے منظور شدہ ہے”

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چولستان کینالز کے منصوبے پر سندھ میں صرف سیاست کی جا رہی ہے، جب کہ منصوبہ صدرِ پاکستان سے باقاعدہ طور پر منظور شدہ ہے اور اس پر ان کے دستخط موجود ہیں۔ نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے […]
بلوچستان: سونے کی چڑیا یا دہکتا انگارہ؟

ریت کے طوفان میں لپٹے اس بنجر پہاڑی علاقے میں جہاں سورج کی تپش زمین کو جھلسا دیتی ہے، وہ خزانے چھپے ہیں جن میں کسی بھی ملک کی تقدیر بدلنے کی طاقت ہوتی ہے۔ بلوچستان، پاکستان کا سب سے بڑا مگر سب سے زیادہ محروم، قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ مگر یہ […]
سڑکوں کی خستہ حالی یا غفلت؟ شانگلہ میں گاڑی کے کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں سیر و تفریح کے لیے جانے والے مقامی سیاحوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں بشام سوات روڈ پر کار کھائی میں جا گری اور حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو 1122 کے […]
محکمہ ماحولیات نے پنجاب بھر میں نئے کار سروس اسٹیشنز پر مکمل پابندی عائد کردی

محکمہ ماحولیات پنجاب نے صوبے بھر میں نئے کار سروس اسٹیشنز کے قیام پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی عمل میں لائی […]
غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حالت زار عالمی یومِ ضمیر منانے والوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ سات دہائیوں سے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حالت زار عالمی یومِ ضمیر منانے والوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ عالمی یوم ضمیر کے موقع پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے […]