ریکو ڈک منصوبہ پاکستانی معیشت کی بحالی کا مرکز، سالانہ جی ڈی پی کا 1 فیصد اضافہ متوقع

Reqodic

بلوچستان میں واقع ریکو ڈک منصوبہ ملک کی جی ڈی پی میں سالانہ تقریباً ایک فیصد حصہ ڈالے گا، جو کہ اسے ملکی تاریخ کے اہم ترین صنعتی منصوبوں میں سے ایک بناتا ہے۔ نجی خبررساں ادارے دی نیوزانٹرنیشنل کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ڈاکٹر توقیر شاہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے […]

شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ: ‘پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہے’

Iran pakistan

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی، […]

حکومتِ پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے، حافظ نعیم الرحمان

Hafiz naeem

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے، اسرائیل بدمست ہاتھی بن چکا ہے، جس سے پورے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ جماعت اسلامی کی نومنتخب مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے ایران پر اسرائیلی حملہ […]

خیبرپختونخوا کو وفاقی ترقیاتی بجٹ میں نظر انداز کیا گیا، صوبائی مشیر خزانہ

Muzamil aslam

صوبائی مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں نظر انداز کیا گیا ہے، جو صوبے کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ نجی نشریاتی ادارے ہم نیوز کے مطابق پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے […]

قومی کمیشن کا گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2025 پر تحفظات کا اظہار، وجہ کیا ہے؟

Ncsw

قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں (این سی ایس ڈبلیو) نے ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2025 میں پاکستان کی درجہ بندی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ نجی نشریاتی ادارے ہم نیوز کے مطابق قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں کی چیئرپرسن امِ لیلیٰ اظہر نے رپورٹ میں استعمال کیے گئے ڈیٹا، […]

بانی پی ٹی آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلاتِ زر بھجوانے سے روکنے کی کوشش کی، عطاتارڑ

Atta tarrar

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلاتِ زر بھجوانے سے روکنے کی کوشش کی، مگراوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھجوائیں۔ قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہا کہ فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو […]

ٹرمپ کو حامیوں کی جانب سے اسرائیل کی جنگ میں شامل نہ ہونے کا مشورہ

Trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ‘میک امریکا گریٹ اگین’ (میگا) کیمونٹی کی جانب سے اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد امریکا کو اس میں ملوث نہ ہونے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے پرواسرائیل حامی چارلی کرک نے اپنی پاڈ کاسٹ میں ٹرمپ کے حامیوں سے اسرائیلی حملے کی حمایت کے […]

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس: ‘وقت آچکا ہے کہ مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیلی تسلط کا خاتمہ کریں’

Jamaat e islaami

جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت منصورہ لاہور میں جاری ہے، جس میں ملک بھر سے شوریٰ اراکین شریک ہیں، یہ اجلاس تین روز تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران ایران پر بلاجواز اسرائیلی حملے کے خلاف شدید مذمت کی گئی اور اس […]

آئی جی سندھ کا جائزہ اجلاس: ‘عادی، مفرور و مطلوب ملزمان موقع پاتے ہیں قتل کرتے ہیں’

Ig sindh

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے خبردار کیا ہے کہ عادی، مفرور اور مطلوب ملزمان جب بھی موقع پاتے ہیں، وہ قتل جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔ آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس […]

سندھ طاس جیسے معاہدے کمزور ہوئے تو علاقائی امن کمزور ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

Bilawal bhutto

سابق وزیرِ خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کو غیر قانونی یکطرفہ طور پر معطل کیا، سندھ طاس جیسے معاہدے کمزور ہوئے تو علاقائی امن کمزور ہوگا۔ یورپین تھنک ٹینک کو خطے کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد کے […]