غزہ کی ناکہ بندی نہ ہٹائی تو سمندری حملے دوبارہ شروع کر دیں گے: حوثیوں کی اسرائیل کو وارننگ

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے حوثیوں کے اس اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

یمن کے حوثی گروپ نے اسرائیل کو چار دن کی مہلت دی ہے کہ وہ غزہ پر عائد خوراک، ادویات اور امداد کی ناکہ بندی ختم کرے، بصورتِ دیگر وہ اسرائیل کے خلاف سمندری حملے دوبارہ شروع کر دیں گے۔   یہ الٹی میٹم عندیہ ہے کہ حوثیوں کی جانب سے حملوں میں دوبارہ شدت […]

تربیلا اور منگلا ڈیمز خشک ہونے کے قریب، ارسا نے وارننگ جاری کر دی

اگرچہ آبی ذخائر کا ڈیڈ لیول تک پہنچنا ایک معمول کی بات ہے اور یہ سال میں دو مرتبہ ہو سکتا ہے، لیکن اس بار گندم کی فصل خاص طور پر خطرے میں ہے۔

تربیلا اور منگلا ڈیم تیزی سے اپنے ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ رہے ہیں، جس کے باعث انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب اور سندھ کو موجودہ فصل کے آخری مرحلے میں 30 سے 35 فیصد تک پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔   ارسا نے چاروں […]

ٹرمپ کی خامنہ ای کو جوہری پروگرام پر مذاکرات کی پیش کش

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ماضی میں کہا تھا کہ "دشمن کے ساتھ مذاکرات میں کوئی نقصان نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خفیہ خط ارسال کیا ہے، جس میں ایران کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے جوہری پروگرام کو محدود کرنے اور ایک نیا معاہدہ طے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔   اس خط کی خبر منظر عام پر آتے […]

امریکا کی بجلی کاٹ دینگے، کینیڈین صوبے کے وزیراعلیٰ کی دھمکی

یہ بھی ممکن ہے، ڈوگ فورڈ اپنی بجلی زیادہ مہنگی کر کے امریکہ کو فروخت کریں، یوں دونوں پڑوسیوں کی تجارتی جنگ میں شدت آئے گی۔

سب سے بڑے کینیڈین صوبے اونٹاریو کے وزیراعلی ڈوگ فورڈ نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دی ہے کہ اگر انھوں نے کینیڈا کے خلاف ٹیرف جنگ جاری رکھی تو وہ امریکا کی بجلی منقطع کر دیں گے۔   امریکی ریاستوں، نیویارک، مشی گن اور مینی سوٹا کو کینیڈین صوبے اونٹاریو سے ہزاروں […]

پاک افغان سرحد کے قریب آپریشن: افغانستان سے آنیوالے دہشتگرد گرفتار

دہشت گردوں کے ساتھ پاکستان میں گھسنے والے زیادہ تر افغان شہری یا تو مارے جاتے ہیں یا پکڑے جاتے ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 مارچ 2025ء کو بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے ٹوبہ کاکڑی میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کیا، جس میں 4 اہم دہشتگرد گرفتار کیے گئے۔   دہشت گردوں سے کلاشنکوفیں، دستی بم اور دیگر آتشیں اسلحہ برآمد ہوا ہے جب کہ گرفتار دہشت گردوں نے دہشتگردی […]

قطر کا اسرائیلی الزامات کا دوٹوک جواب: حماس کو فنڈنگ کا دعویٰ مسترد

یاد رہے کہ جنگ بندی سے پہلے اسرائیلی فوجی کارروائی میں اب تک کم از کم 48,405 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔

قطر نے بدھ کے روز اسرائیل کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ کو سختی سے مسترد کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ قطر سے فراہم کی جانے والی مالی امداد نے حماس کی فوجی قوت میں اضافے میں کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں 7 اکتوبر […]

موت کے آثار: دو خوفناک نشانیاں جو اکثر اہل خانہ کو پریشان کر دیتی ہیں

دوسری جانب ایک خاتون نے لکھا، "میرے شوہر کا انتقال حال ہی میں ہوا، میں کاش پہلے ہی یہ سب جان چکی ہوتی۔"

ایک تجربہ کار امریکی نرس نے انکشاف کیا ہے کہ موت کے قریب مریضوں میں دو انتہائی عام لیکن پریشان کن جسمانی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، جن کے بارے میں اکثر اہل خانہ پہلے سے آگاہ نہ ہونے کی وجہ سے شدید اضطراب کا شکار ہو جاتے ہیں۔   امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر […]

’عید کے بعد مہنگائی کے خلاف ملین مارچ کریں گے‘ جماعت اسلامی کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کراچی نے اعلان کیا کہ وہ عید کے بعد کراچی میں مہنگائی کے خلاف ایک بڑے ملین مارچ کا انعقاد کریں گے، تاکہ عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچائی جا سکے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی کے سنگین مسائل، گیس و پانی کی قلت، مہنگائی اور حکومتی نااہلی پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، جو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اسے حکمرانوں نے بے یار و […]

انڈین مسلمانوں کو ‘پاکستانی’ کہنا جرم نہیں، انڈین سپریم کورٹ

یہ کیس جھارکھنڈ کے علاقے چاس میں ایک اردو مترجم اور سرکاری ملازم کی شکایت پر درج کیا گیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے تازہ فیصلے میں کہا ہے کہ کسی کو ’پاکستانی‘ کہنا جرم نہیں، لیکن یہ الفاظ اچھے نہیں سمجھے جاتے۔   بھارت میں اکثر دائیں بازو کے انتہا پسند مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے کے لیے انہیں ‘پاکستانی’ کہتے ہیں، لیکن عدالت نے یہ واضح کیا ہے کہ یہ […]

ناریل کے چھلکوں سے بنی ماحول دوست پودوں کی خوراک

اس دریافت کو خاص طور پر ان علاقوں کے لیے فائدہ مند قرار دیا جا رہا ہے جہاں پانی کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے

پاکستان میں تخلیقی صلاحیتوں سے مالامال نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں اور اس کی تازہ ترین مثال کراچی کے ایک باصلاحیت نوجوان نے پیش کی ہے، جس نے ناریل کے چھلکوں اور مختلف کیمیکل کے امتزاج سے ایک منفرد پودوں کی خوراک تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔   یہ جدید طریقہ کار نہ […]