اوکاڑہ کے قریب مال بردار ٹرین پٹری سے اترگئی، رواں سال کا پانچواں حادثہ، ایسا کیوں ہورہا ہے؟

حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گئی، جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

لاہور سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین گیمبر پھاٹک کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں دو ریلوے انجن اور پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے، جبکہ دونوں ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق، حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کی جانب سے بروقت بریک نہ لگانا بتائی جا رہی […]

نئی انٹرنیٹ فائبر آپٹک کیبل آج پاکستان سے منسلک ہو جائے گی: پی ٹی سی ایل

"آئی ٹی ایکسپورٹس پہلے ہی 3.2 بلین ڈالر کا ہدف عبور کر چکی ہیں، اور مناسب حکومتی پالیسیوں کے ذریعے یہ ہدف 15 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔"

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ نیا انڈر سی فائبر آپٹک کیبل “افریقہ-1 سب میرین کیبل” آج (ہفتہ) کراچی سی ویو پر لینڈنگ اسٹیشن سے منسلک کیا جائے گا۔   پی ٹی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس کے مطابق، یہ […]

کراچی میں ہیوی ٹریفک سے اموات میں اضافہ، حکومت خاموش – منعم ظفر

منعم ظفر نے کہا کہ ہر سال حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، مگر حکومت میٹنگز پر میٹنگز کر رہی ہے اور کوئی عملی حل نہیں نکالا جا رہا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے باعث بڑھتی اموات اور انتظامیہ کی نااہلی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری اور فروری میں 110 شہری ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 1500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ کراچی میں پریس […]

اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے تحت وعدہ شدہ امداد روک رہا ہے: غزہ انتظامیہ

Rebuild gaza

فلسطینی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے اور 1,35,000 موبائل ہومز، 500 سے زائد بلڈوزرز اور دیگر انسانی امداد کی ترسیل کو روک رکھا ہے۔ غزہ کی وزارتِ داخلہ کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے امداد کی […]

ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ: سپریم کورٹ نے ملزم پولیس اہلکار کی درخواست ضمانت خارج کر دی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار پولیس اہلکار فرمان خان کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں گرفتار پولیس اہلکار فرمان خان کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی۔   یہ مقدمہ اینٹی کرپشن سرکل پشاور میں درج کیا گیا تھا، جس میں چوکی ابوہا، سوات میں تعینات تین پولیس اہلکار اے ایس آئی فہیم خان، […]

امریکہ اور روس میں سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق، یوکرین جنگ مذاکرات کی راہ ہموار

ماضی میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے اور عملے کی بھرتیوں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

امریکہ اور روس نے منگل کے روز ایک اہم پیش رفت کے طور پر ایک دوسرے کے سفارتی مشنز کی بحالی پر اتفاق کر لیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی عرب میں سینئر امریکی اور روسی حکام کے مذاکرات کے بعد اس کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے […]

’پاکستان دشمنوں نے دہشت گردی کا وار کیا‘ حافظ نعیم کی بارکھان واقعہ کی مذمت

نامعلوم افراد نے لاہور جانے والے مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کیے اور انہیں بس سے اتار کر قریبی پہاڑی پر لے جا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بارکھان واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، بلوچستان میں پے در پے دہشت گردی کے واقعات ہمارے دلوں کو دہلا رہے ہیں۔ ایسے واقعات ملک کی سلامتی پر بھی سنگین سوالات کھڑے کرتے […]

حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری مؤخر کرنے پر ورلڈ بینک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Pia

حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کو دوسرے مرحلے میں منتقل کر دیا ہے اور پہلے مرحلے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی فروخت کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔   یہ پیشرفت پاکستان میں موجود عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد کو باضابطہ طور پر آگاہ […]

امریکہ کی وفاقی ہوابازی انتظامیہ نے بھی سینکڑوں ملازمین برطرف کر دیے

ڈفی نے ایکس پر کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ہمارے "فرسودہ، دوسری عالمی جنگ کے دور کے فضائی ٹریفک کنٹرول سسٹم" کی تجدید کا منصوبہ رکھتی ہے۔

وزیرِ ٹرانسپورٹیشن سین ڈفی کے مطابق امریکہ کی وفاقی ہوابازی انتظامیہ  نے اپنے 45,000 ملازمین میں سے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔   یہ برطرفیاں حالیہ فضائی حادثات کے بعد فضائی ٹریفک کی حفاظت سے متعلق سوالات کے درمیان سامنے آئی ہیں۔   ڈفی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ڈیموکریٹک پیشرو […]

روس نے مذاکرات سے قبل امریکی قیدی کو رہا کر دیا

کیلوب بائرز وین کو 7 فروری کو ماسکو کے ونکوو ہوائی اڈے پر اس وقت حراست میں لیا گیا

روس نے پیر کے روز 28 سالہ امریکی شہری کیلوب بائرز وین کو رہا کر دیا، جو 7 فروری کو ماسکو کے ونوکوو ہوائی اڈے پر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔   ان کی رہائی سعودی عرب میں روسی اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے قبل عمل میں آئی […]