پی سی بی کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز پر مکمل پابندی کا اعلان، منتظمین پر تعصب اور منافقت کا الزام

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں مستقبل میں کسی بھی قسم کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ پی سی بی نے ٹورنامنٹ منتظمین پر “منافقت اور تعصب” کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کو سیاسی اور تجارتی مفادات کے […]
اسحاق ڈار کا پاکستان-ایران بزنس فورم سے خطاب: ‘پاکستان ایران کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کا خیر مقدم کرتا ہے’

اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان-ایران بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان اور ایران کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے اقتصادی تعاون اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فورم میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان اور ان […]
صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سردار عبدالقیوم نیازی بھمبر کے علاقے سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے، تاہم ریلی میں شرکت سے قبل ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سردار […]
جنوبی پنجاب کے لوگ محرومیوں کا شکار ہیں اور پنجاب کے وسائل صرف لاہور میں استعمال ہورہے ہیں، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے لوگ محرومیوں کا شکار ہیں اور پنجاب کے وسائل صرف لاہور میں ہی استعمال ہورہے ہیں۔ گورنر پنجاب نے بہاولپور کا آج دورہ کیا اور بہاولپور بار تشریف لائے، جہاں ان کا وکلاء برادری نے بھرپور استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے […]
آسٹریلیا: تین لاکھ افراد کا غزہ میں امن کے لیے مارچ، انسانی بحران کے خاتمے اور امداد کی ترسیل کا مطالبہ

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں شدید بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے ہاربر برج پر “مارچ برائے انسانیت” میں شرکت کی، جس میں غزہ میں جاری انسانی بحران کے خاتمے اور امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔ عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق مظاہرین نے غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے […]
ملک بھر میں چار اگست سے بارشیں، محمکہ موسمیات نے سیلابی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کر دیا

ملک کے مختلف علاقوں میں چار اگست سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جس کے باعث بعض مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان میں ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جبکہ مون سون کی ہوائیں ملک کے بالائی […]
چین اور روس کی بحیرہ جاپان میں فوجی مشقیں ، کیا یہ عالمی نظام کے توازن کو متاثر کریں گی؟

چین اور روس نے بحیرہ جاپان میں مشترکہ بحری مشقیں شروع کر دی ہیں، جن کا مقصد اپنے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور اُس عالمی نظام کا مقابلہ کرنا ہے جسے وہ امریکا کی قیادت میں چلنے والا سمجھتے ہیں۔ عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق گزشتہ چند برسوں کے دوران چین اور […]
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان: ‘جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی حمایت کرنے پر ایران کا ایک بار پھر شکریہ’

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ صدر پزشکیان کی آمد پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، جس کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند […]
روس کا یوکرین کے شہر مائیکولائیو پر میزائل حملہ، سات افراد زخمی

یوکرین کے جنوبی شہر مائیکولائیو پر روس کے ایک میزائل حملے میں کم از کم سات افراد زخمی ہو گئے، جبکہ درجنوں گھروں اور شہری انفراسٹرکچر کی عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مائیکولائیو کے گورنر ویتالی کم نے ٹیلیگرام میسجنگ ایپ پر بتایا کہ […]
روس: شدید زلزلے کے بعد کامچاتکا میں 450 سال بعد آتش فشاں لاوا نکلنے لگا، فضائی سفر متاثر

روس کے مشرقی علاقے کامچاتکا میں واقع کراشینینکوف آتش فشاں نے 450 سال بعد پہلی بار لاوا اگلنا شروع کر دیا، حکام نے اتوار کو تصدیق کی۔ یہ واقعہ ایک شدید زلزلے کے چند روز بعد پیش آیا جس نے خطے کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ روسی سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری تصاویر […]