ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

مشرق وسطیٰ کی دہکتی آگ پر بظاہر ایک غیر متوقع ٹھنڈی لہر آ گئی ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اچانک اعلان نے عالمی برادری کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ان کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان ایک عبوری جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جو 24 گھنٹوں پر مشتمل مرحلہ […]
سابق انڈین اسپنر دلیپ دوشی 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سابق انڈین اسپنر دلیپ دوشی 77 برس کی عمر میں لندن میں انتقال کر گئے، دوشی نے اپنی کرکٹنگ صلاحیتوں سے نہ صرف میدان میں خود کو منوایا بلکہ اپنے اخلاق و کردار سے بھی مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کے دل جیتے انڈین میڈیا کے مطابق ان کا انتقال پیر کے روز ہوا ،بائیں ہاتھ […]
اے وی سی نیشنز کپ 2025 فائنل: بحرین نے پاکستان کو شکست دے دی

ایشین والی بال کنفیڈریشن (اے وی سی) نیشنز کپ 2025 کا فائنل آج پاکستان اور بحرین کے درمیان بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کھیلا گیا، جس میں بحرین نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی۔ بحرین نے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 1-3 سے شکست […]
یوم عاشور کس دن ہوگا؟

پاکستان میں نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز ستائیس جون 2025 بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے، جبکہ عاشورہ 6 جولائی بروز اتوار کو منائی جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ تفصیلات فلکیاتی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ اندازوں پر مبنی ہیں۔ 25 جون کی سہ پہر 3 بج کر 31 […]
احسن اقبال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ نہیں دیا، مسلم دنیا کی نمائندہ تنظیم کی تردید

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کو مراکش کے دارالحکومت رباط میں منعقدہ وائس چانسلرز فورم کے دوران “لائف ٹائم اچیومنٹ میڈل آف آنر” دیے جانے کی خبر گزشتہ دنوں پاکستانی میڈیا میں نمایاں طور پر رپورٹ کی گئی۔ متعدد معروف قومی اور عالمی اداروں نے اس تقریب، اعزاز اور […]
امریکی اور صیہونی ‘امداد کی تقسیم’ نے چند روز میں 454 فلسطینی شہید، 3466 زخمی کر دیے

فلسطینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے قائم کیے گئے نام نہاد امداد کی تقسیم کے نظام کے تحت گزشتہ ایک ماہ میں غزہ میں کم از کم 454 فلسطینی شہید اور 3,466 زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ان اعداد و شمار کو شائع کرتے ہوئے […]
شاہ رخ خان نے سی پی ایل کیلئے کن دو پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ کیا؟

بالی وڈ اداکار اور کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) کے مالک شاہ رخ خان نے دو پاکستانی کرکٹرز سے معاہدہ کر لیا ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم میں شامل کیے جانے والے کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر محمد عامر اور آف اسپنر محمد عثمان طارق […]
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات: ’پاکستان امن کے لیے تمام عالمی فورمز پر مثبت کردار ادا کررہا ہے‘

چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے منگل کی صبح وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سی پیک منصوبوں اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے اعلیٰ معاونین اور دفتر خارجہ کے حکام بھی شریک تھے۔ وزیر اعظم […]
ٹرمپ ایران اور اسرائیل دونوں سے ناخوش

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم ہوچکی، اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، ایران اسرائیل دونوں سے خوش نہیں ہوں۔ اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے […]
پیڑاں ہور تے پھکیاں ہور

کچھ جاہلوں کو ہر وقت اپنی ہی ریاست کو کوستے دیکھتا ہوں تو افسوس ہوتا ہے۔ ان کی پسند کے خلاف کوئی حکومت آجائے تو یہ آئی آئی ایف کے پاس جا پہنچتے ہیں اور انہیں خط لکھتے ہیں کہ “خبردار پاکستان کو قرض نا دینا”۔یہ دن رات پاکستان کے ڈیفالٹ کرجانے کی دعائیں کرتے […]