کے پی حکومت کی امداد کے منتظر ایک ہی خاندان کے 18 افراد دریائے سوات میں بہہ گئے

خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کے باعث دریائے سوات میں طغیانی کے نتیجے میں 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد دریا میں بہہ گئے جن میں سے 55 سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ 20 سے زائد کی تلاش جاری ہے۔۔ ریسکیو حکام کے مطابق انہیں صبح آٹھ بجے […]
کیا ماحولیاتی تبدیلی سے پوری قوم ہجرت پر مجبور ہو سکتی ہے؟

آسٹریلیا کے نئے ماحولیاتی ویزہ پروگرام کے تحت بحرالکاہل کے جزیرہ نما ملک تووالو کے ایک تہائی سے زائد شہریوں نے مستقل رہائش کے لیے ویزہ حاصل کرنے کی درخواست دی ہے۔ یہ پروگرام دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ممکنہ نقل مکانی سے نمٹنا ہے۔ […]
تین سال بعد ملک میں پہلی سزائے موت، یہ جاپانی مجرم کون تھا؟

جاپان میں تقریباً تین سال بعد پہلی بار کسی شخص کو سزائے موت دی گئی ہے، سزا پانے والے تاکاہیرو شیراشی نامی مجرم کو جمعے کے روز پھانسی دے دی گئی۔ شیراشی کو “ٹوئٹر قاتل” کے نام سے جانا جاتا تھا، کیونکہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوان متاثرین سے رابطہ کرتا تھا۔ […]
جی ٹی اے 6 کی ’ایکس باکس وش لسٹ‘ میں انٹری، ریلیز سے مہینوں پہلے مقبولیت میں اضافہ

راک اسٹار گیمز کی مشہور ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) کی ریلیز کی تاریخ جیسے جیسے قریب آ رہی ہے، مداحوں کا جوش بڑھتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں یہ گیم ایکس باکس اسٹور پر وش لسٹ کے طور پر دستیاب ہے، جس پر شائقین نے خوشی کا اظہار […]
ایرانی پناہ گزین گرفتار، ایران واپسی کا کوئی قانونی طریقہ نہیں تو امریکا انہیں کہاں بھیجے گا؟

امریکی امیگریشن حکام نے لاس اینجلس میں دو ایرانی شہریوں کو حراست میں لے لیا، جنہیں قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر نشان زد کیا گیا تھا۔ گرفتار ہونے والے دونوں افراد حال ہی میں سیاسی پناہ کی درخواست دے چکے تھے اور فارسی زبان بولنے والے ایک مقامی چرچ سے وابستہ تھے۔ یہ […]
گرمی کے دشمن مگر آپ کی جیب کے دوست سے ایک دلچسپ ملاقات

شدید گرمیوں میں جب درجہ حرارت ناقابل برداشت حد تک پہنچ جاتا ہے، تو ٹھنڈک کے ذرائع انسانی ضرورت بن جاتے ہیں۔ تاہم بجلی کے بڑھتے نرخوں اور ایئر کنڈیشنرز کے مہنگے استعمال نے عام افراد کو متبادل ذرائع کی طرف متوجہ کر دیا ہے۔ ان حالات میں ائیر کولر ایک موزوں، نسبتاً کم خرچ […]
محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات: ’امید ہے کہ امریکی صدر غزہ جنگ بندی کرائیں گے‘

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور سیکیورٹی تعاون کے امور بھی زیرِ غور آئے۔ […]
’کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش‘، کراچی میں آج بھی جم کر بادل برسیں گے

کراچی میں مون سون بارشوں نے بالآخر شہر کا موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔ گزشتہ رات کی بارش نے نہ صرف گرمی کا زور توڑ دیا بلکہ شہریوں کو قدرے سکون کا سانس بھی لینے دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا پہلا اسپیل جاری ہے اور آج بھی گرج چمک کے ساتھ وقفے […]
ٹرمپ، یاہو کا دو ہفتوں میں غزہ جنگ ختم کرنے پر اتفاق، آنے والے دنوں میں کیا ہوگا؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں جاری جنگ کو آئندہ دو ہفتوں میں ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ کال اس وقت ہوئی جب امریکا نے ایران پر حملہ کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے اس گفتگو […]
ایران-اسرائیل جنگ بندی: پاکستان کا سفارتی کردار کیا ہونا چاہیے؟

گزشتہ چند ماہ سے مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر کشیدگی کی لپیٹ میں رہا، جہاں ایران اور اسرائیل کے درمیان براہ راست اور بالواسطہ محاذ آرائیوں نے پورے خطے کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ مگر حالیہ جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر امن کی امید نے جنم لیا ہے۔ اس بدلتی […]