پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات ہوسکتی ہیں، سیٹلائیٹ کے زمانے میں شفافیت مشکل مرحلہ نہیں، بلاول بھٹو

Bilawal bhutto

سابق وزیرِ خارجہ و چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات ہوسکتی ہیں، شفافیت مشکل مرحلہ نہیں کیونکہ یہ سیٹلائیٹ کا زمانہ ہے۔ اسلام آباد میں میٹ دی پریس میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انڈیا کو سفارتی محاذ پر بھی شکست کا سامنا کرنا […]

پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار

Supreme court

سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر دائر نظرثانی درخواستوں کو 6 کے مقابلے میں 7 ججوں کی اکثریت سے منظور کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم کالعدم قرار دے دیا گیا […]

حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز، نو جولائی آخری تاریخ مقرر

Hajj 2026

وزارتِ مذہبی امور نے کہا ہے کہ پاکستان میں حج 2026 کے لیے عازمین کی باضابطہ رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کی آخری تاریخ نو جولائی ہوگی۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اس بار سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے ایڈوانس رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، تاہم رجسٹریشن کے […]

میٹا کو یورپی یونین سے جرمانے کا خطرہ، وجہ کیا ہے؟

Digital markets act apple

یورپی یونین نے سوشل میڈیا کمپنی میٹا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی ادائیگی یا اجازت پر مبنی اشتہاری پالیسی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (ڈی ایم اے) کی خلاف ورزی کرتی پائی گئی، تو اس پر روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یورپی کمیشن یورپی یونین میں […]

فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، ڈی جی آئی ایس پی آر

Dg ispr

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں اور فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا […]

پنجاب کا 30 سال سے واجب الادا قرض آج صفر ہو گیا ہے، مریم نواز

Mariyam nawaz

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بجٹ کی منظوری پر ارکان اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا گزشتہ 30 سال سے واجب الادا قرضہ اب مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ مریم نواز نے  پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ حکومت پنجاب نے معدنیات کے شعبے میں […]

شام میں خواتین کیوں لاپتہ ہورہی ہیں؟

She's not coming back

خبر رساں ایجنسی  رائٹرز کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق شام میں اس سال علوی فرقے سے تعلق رکھنے والی کم از کم 33 خواتین اور لڑکیاں لاپتہ ہو چکی ہیں جن کی عمریں 16 سے 39 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں سے متعدد کو مبینہ طور پر اغوا کر کے ان کے خاندانوں […]

اسرائیل جارحیت کے دوران ایران سے مسلسل رابطے میں تھے، پاکستان

Ishaq dar

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور انداز میں ایران کا ساتھ دیا اور ہر سطح پر اس کی حمایت کی۔ ان کے مطابق جب ایران پر حملہ ہوا تو وزارت خارجہ نے فوری اور واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے ایران کے حق […]

’ایسا لگتا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں‘، کیا شہرِ قائد رہنے کے قابل نہیں رہا؟

ماہرِ ماحولیات ڈاکٹر وقار احمد نے حالیہ دی اکنامسٹ کی لیویئبلیٹی انڈیکس رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 173 شہروں کی فہرست میں کراچی کا 170 واں نمبر پر آنا ایک نہایت الارمنگ صورتحال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں شہر کی درجہ بندی مختلف اہم پہلوؤں […]

انڈیا خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے، فیلڈ مارشل

Asim munir

آئی ایس پی آر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ انڈیا خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے، اور معرکۂ حق میں پاکستان نے کشمیر، لائن آف کنٹرول سے لے کر ساحلِ سمندر تک انڈین جارحیت کا بہترین جواب […]