’جنگ اور امن کی کوششیں ایک ساتھ جاری‘، روس اور یوکرین آج ترکیہ میں مذاکرات کریں گے

Russia and ukraine to talk about peace but are still far apart

روس اور یوکرین استنبول میں براہ راست دوسری مرتبہ امن مذاکرات کے لیے بیٹھیں گے۔ لیکن دونوں فریق اب بھی جنگ کے خاتمے کے منصوبے سے بہت دور کھڑے ہیں۔ پہلی مرتبہ مذاکرات کے بعد میں قیدیوں کا تبادلہ تو ہوا، لیکن کسی جنگ بندی یا امن معاہدے کی طرف کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا […]

عمران خان کا ’جنرل عاصم کو عہدے سے ہٹانے‘ کے بیان پر یوٹرن

Imran khan

سابق وزیر اعظم نے 31 مئی کو جیل میں وکلا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بطور وزیراعظم جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا۔ یہ بیان ان کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ سے بھی پوسٹ کیا گیا۔ اس بیان سے پہلے انہوں نے […]

’سفارت کاری کے میدان میں جنگ‘، بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستانی وفد امریکا پہنچ گیا

Bilawal bhutto

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ کی قیادت میں پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد امریکا پہنچ گیا ہے، جہاں وہ اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق یہ سفارتی اقدام انڈیا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے پس […]

’جیل سے قیادت کروں گا‘, عمران خان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

Imran khan

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں خود جیل سے بطور پارٹی سربراہ احتجاج کی قیادت کروں گا۔ میں نے پوری پارٹی کو پیغام بھیج دیا ہے کہ ملک گیر عوامی احتجاج کی تیاری کریں۔ ہمارے پرامن احتجاج پر گولیاں چلائی جاتی ہیں اب ہم گولیاں نہیں کھائیں گے۔ انہوں نے جیل میں […]

پاکستانی تنخواہ دار طبقے کو کن مسائل کا سامنا ہے، حل کیا ہوسکتا ہے؟

معروف اقتصادی تجزیہ کار مہتاب حیدر نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر اس مرتبہ بھاری ٹیکس مسلط کیے گئے ہیں اور یہ محض شکایت نہیں بلکہ ایک سنگین معاشی خطرے کی طرف اشارہ بھی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس کٹوتی تو براہ راست ہو جاتی ہے، لیکن […]

اسرائیلی ٹینکوں نے امدادی مرکز پر گولے برسادیے، 31 نہتے افراد شہید، 150 زخمی

Fatah

رفح میں ایک امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی ٹینکوں کی شدید گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 31 فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی صحافی محمد غریب نے بتایا کہ یہ واقعہ علی الصبح العالم گول چکر کے قریب پیش آیا، جہاں غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کا امدادی مرکز […]

خریدار پریشان، بیوپاری بے بس: اسلام آباد کی مویشی منڈی میں سناٹا کیوں ہے؟

عیدالاضحی قریب آتے ہی ملک بھر میں مویشی منڈیوں کی رونقیں بڑھ گئی ہیں، لیکن اس بار خوشی کے اس تہوار کے رنگ کچھ دھندلے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک طرف خریدار ہیں، جو محدود بجٹ کے ساتھ قربانی کی سنت ادا کرنے کی خواہش لیے منڈی کا رخ کر رہے ہیں، تو دوسری جانب […]

مفتی اعظم کا حجاج کرام کو ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین، یہ گائیڈلائنز ہیں کیا؟

Grand mufti of saudi arabia, sheikh abdulaziz bin abdullah al al sheikh

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے حج کے لیے آئے مسلمانوں کو ایک اہم پیغام دیا ہے، جس میں انہوں نے حج اجازت نامے کی قانونی حیثیت اور سرکاری ہدایات کی پابندی پر زور دیا ہے۔ اپنے بیان میں مفتی اعظم نے واضح کیا کہ بغیر اجازت حج کرنا […]

نفرت کا اظہار یا کچھ اور؟ پیرس میں نامعلوم افراد نے یہودی اداروں کی دیواروں پر سبز رنگ پھینک دیا

Zionist institutions

پیرس میں مختلف مقامات پر پانچ یہودی اداروں کی دیواروں پر سبز رنگ پھینکا گیا، جس کی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ان میں شوہ میموریل شامل ہے، جو ہولوکاسٹ میوزیم کے طور پر جانا جاتا ہے، ساتھ ہی تین عبادت گاہیں اور یہودیوں کے تاریخی علاقے لی ماریس […]

روس: رات کے وقت چلتی ٹرین کے اوپر پُل گِر گیا، 7 افراد ہلاک

Train

روس کے شہر برائنسک میں ایک ہائی وے پل گرنے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور اکتیس زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ یوکرین کی سرحد کے قریب پیش آیا جب پل اچانک ٹرین کی پٹری پر آ گرا۔ حادثے کے وقت ایک مسافر ٹرین کلیموو کے قصبے سے ماسکو جا رہی تھی۔ پل […]