پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم بھوکے مر سکتے ہیں، سینیٹر سید علی ظفر

سینٹ میں تقریر کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ کسی ایک حکومت، سیاسی جماعت یا صوبے کا نہیں بلکہ پوری قوم اور ریاست کا مسئلہ ہے۔ یہ مسئلہ پاکستان کے وجود، بقاء اور سلامتی سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں اس بات پر زور دیا کہ جیسے دہشت گردی […]
2025 میں شائقین کن ڈراموں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں؟

اگرچہ حالیہ پاکستانی ڈرامے اکثر پرانے موضوعات اور کمزور اسکرپٹس کے باعث ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، لیکن 2025 میں ٹیلی وژن اسکرینز پر ایک نیا جوش اور توقعات کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ شائقین اب ان ڈراموں کی جانب دیکھ رہے ہیں جن میں بڑی کاسٹ، مضبوط کہانیاں، اور […]
اسلام آباد میں پینے کا پانی چوری ہو رہا ہے، سینیٹ اجلاس میں انکشاف

سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر فوزیہ ارشد نے پانی چوری کے معاملے کو اُٹھاتے ہوئے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں یومیہ پانی کی طلب 240 ملین گیلن ہے، مگر فراہمی صرف 120 ملین گیلن تک محدود ہے۔ اس میں سے بھی تقریباً 40 فیصد، یعنی 50 ملین گیلن پانی چوری ہو جاتا ہے، جس کے […]
’ہارٹ سینڈر‘، پاکستانی اداروں نے امریکا میں سائبر کرائم کرنے والوں کو ملتان سے کیسے پکڑا؟

یہ واقعہ 15 اور 16 مئی کی درمیانی رات پیش آیا، جب ملتان کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیکیورٹی اداروں نے چھاپہ مارا۔ ان کا مقصد ایک ایسے نیٹ ورک کے افراد کو گرفتار کرنا تھا جو عالمی سطح پر ہیکنگ اور فراڈ میں ملوث تھا۔ بی بی سی اردو کے مطابق اس نیٹ ورک […]
وادیِ کیلاش، جہاں بہاریں زندہ نظر آتی ہیں

کیلاش پاکستان کے شمالی علاقہ جات، خاص طور پر ضلع چترال کی وادیوں بمبوریت، رمبور اور بریر میں آباد ایک قدیم اور منفرد تہذیب رکھنے والی قوم ہے۔ کیلاش کی ثقافت اپنی انفرادیت، رنگا رنگی اور تاریخی ورثے کے باعث دنیا بھر میں جانی جاتی ہے۔ ان کی زندگی، روایات، لباس، رسومات اور عقائد سب […]
’ایک قومی بحران‘، امریکا کے درآمدی ٹیکس جاپان میں گاڑیوں کی صنعت کے لیے خطرہ بن گئے

تقریباً چالیس سال پہلے، ہیروکو سوزوکی کے والد نے اپنی خاندانی کمپنی کیووا انڈسٹریل کو عام گاڑیوں کے پرزے بنانے سے ہٹا کر خاص قسم کے پرزے بنانے پر لگا دیا تھا، تاکہ اس وقت امریکا اور جاپان کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے اثرات سے بچا جا سکے۔ لیکن اب ٹرمپ حکومت کی طرف […]
فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے والے محمود خلیل کی پہلی مرتبہ اپنے بیٹے ’دین‘ سے ملاقات

کولمبیا یونیورسٹی کے طالب علم اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے والے کارکن محمود خلیل نے اپنی گرفتاری کے بعد پہلی بار اپنے نومولود بیٹے سے ملاقات کی۔ ان کے وکلا کے مطابق یہ ملاقات جمعرات کو اس وقت ممکن ہوئی جب ایک جج نے خلیل کو اپنی بیوی اور بچے سے ملنے […]
گرمی میں ’غیرمعمولی‘ اضافہ، کراچی میں کورونا سے چار افراد جاں بحق

کراچی میں کووڈ 19 کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کم از کم چار افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ حکام اور ماہرین صحت کے مطابق، ہلاک ہونے والے افراد میں زیادہ تر وہ تھے جنہیں پہلے سے موجود طبی مسائل یا مدافعتی […]
لاہور: آٹھ سالہ بچی زیادتی کا نشانہ بن گئی، ملزم گرفتار
نشتر کالونی میں آٹھ سالہ بچی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ بچی اپنے ہمسائے کے گھر پانی لینے گئی تھی۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے شور مچانے پر ملزم دیوار پھلانگ کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ تاہم، چوکی […]
جو وطن کے غدار ہیں، وہ کسی کے وفادار نہیں، مریم نواز

یونیورسٹی آف سرگودھا میں ہونہار طلبہ کے لیے اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سرگودھا ڈویژن میں دل کے مریضوں کے لیے کوئی سرکاری اسپتال موجود نہیں تھا، لیکن اب نواز شریف انسٹی ٹیوٹ […]