گلگت بلتستان میں ٹریکٹر کھائی میں گرنے چار مزدور جاں بحق، تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے جارہے تھے

گلگت بلتستان کے ضلع گھانچے میں آج بدھ کی صبح ایک افسوسناک حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت چار افراد جاں بحق اور متعدد مزدور زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان غلام محمد کے مطابق یہ واقعہ گلشن کبیر کے قریب پیش آیا، جہاں مزدور ایک تعمیراتی منصوبے […]
کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مختلف جھڑپوں میں 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کیچ اور زیارت میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو الگ الگ کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ تربت کے قریب کیچ میں آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جب کہ […]
تنخواہ دار طبقے کی زندگی کو آسان بنانے کی کوششیں جاری ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس سے استثنیٰ کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، مینوفیکچرنگ سمیت تمام برآمدی شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کی زندگی کو سادہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں، اور چونکہ 70 سے 80 فیصد تنخواہ دار افراد کی […]
محنت کش طبقے کو خراجِ تحسین، وفاقی حکومت نے یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات یکم مئی کو تمام سرکاری و نجی ادارے، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک […]
’جاسوسی ہو رہی ہے‘، برطانیہ کی صارفین کو چینی الیکٹرک گاڑیوں میں موبائل فون چارج نہ کرنے کی ہدایت

دفاعی شعبے کی کمپنیوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیوں میں اپنے موبائل فون چارج نہ کریں۔ برطانیہ کی دو اہم دفاعی کمپنیوں بی ای ای سسٹمز اور رولز رائس نے یہ اقدامات ممکنہ چینی جاسوسی سے بچاؤ کے طور پر کیے ہیں۔ یہ […]
ماحول دوست سواری الیکٹرک بائیک، پاکستان کی اہم ضرورت کیسے؟

کراچی، جو پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی اور تجارتی مرکز ہے، اب ماحولیاتی شعور اور جدید ٹیکنالوجی کی طرف بڑھتے ہوئے ایک نئی تبدیلی کی جانب گامزن ہے۔ شہر کی سڑکوں پر اب تیزی سے بڑھتی ہوئی الیکٹرک وہیکلز کی موجودگی نہ صرف شہریوں کی سوچ میں تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ توانائی […]
پاکستان انڈیا کشیدگی: انڈین پرچم بردار بحری جہاز پاکستان نہیں آسکیں گے، داخلہ بند

پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی جاری ہے، سرحد کے دونوں اطراف سے بیان بازی ہورہی ہے، انڈیا کی طرف سے پاکستانی حدود میں گھسنے والے کواڈ کاپٹرز گرائے گئے ہیں جبکہ رافیل طیاروں کی پٹرولنگ کو بھی پسپا کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ […]
’وہ شخص مجرم تھا، گواہ تھا یا محض راہ گیر، کچھ واضح نہیں‘ سویڈن میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

پولیس نے بتایا کہ سویڈن کے شہر اپسالا میں منگل کے روز فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے اور اس واقعے کی قتل کے طور پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق، انہیں اس واقعے کو دہشت گردی یا نفرت پر مبنی جرم سمجھنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں […]
پاکستان، انڈیا کشیدگی: جنگ ہوئی تو جیت کس کی ہو گی؟

22 اپریل بروز منگل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک ایسا واقعہ ہو، جس نے دو ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر لاکھڑا کردیا ہے۔ حملے کے فوری بعد انڈین وزیرِاعظم نریندر مودی سعودی عرب کا دورہ ختم کر کے وطن واپس پہنچتے ہیں، ہوائی اڈے پر ہنگامی اجلاس طلب ہوتا ہےاور […]
آئی ایم ایف اور حکومتی پالیسی: کیا پاکستان میں ای ویز کے مسائل حل ہو پائیں گے؟

پاکستان میں ماحول دوست آٹوموبائلز کی ترقی اور فروغ کے لیے حکومت کی پالیسی کے تناظر میں، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خدشات اور آٹو انڈسٹری کے مختلف چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔ حکومت کی نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025-30 کے تحت ٹیکس ریلیف دینے کی تجویز پر آئی ایم ایف نے تحفظات […]