بلاگ

لیوی، لانگ مارچ اور ایک حافظ جو تھکنے کا نام نہیں لے رہا

لیوی، لانگ مارچ اور ایک حافظ جو تھکنے کا نام نہیں لے رہا

سات اگست کو جب امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا تو حسبِ روایت تجزیہ کاروں کی اکثریت کا خیال تھا کہ یہ بھی دیگر سیاسی ’تاریخی دن‘ کی طرح ایک دن کا تماشا ہو گا۔ نعرے لگیں گے، ٹی وی چینلز بریکنگ نیوز چلائیں گے، اگلے دن تجزیہ کار کسی نئے تنازعے پر منتقل ہو جائیں گے، اور پیٹرولیم لیوی وہیں کی وہیں رہے گی جہاں تھی۔ ستمبر کا تیسرا ہفتہ گواہ ہے کہ یہ اندازہ، ہمیشہ کی طرح، غلط نکلا۔