امریکی صدر اور فیلڈ مارشل کی ’لنچ ملاقات‘ میں کیا گفتگو ہوئی؟ حکومتی ذرائع نے تفصیلات جاری کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اہم ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی، معاشی تعاون، انسداد دہشت گردی اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پہلے سے طے شدہ ایک گھنٹے کی […]
اسرائیل نے ظلم کا بازار گرم کیا ہوا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ایران پر اسرائیل کے حملے کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی صورت میں خطے کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ وزیرِاعظم نے اپنے خطاب […]
اسرائیل نے خوراک کے منتظر 59 فلسطینی شہید کردیے

اسرائیلی ٹینکوں نے فلسطینی شہریوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ خوراک کے انتظار میں امداد کے منتظر تھے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی تازہ رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں امدادی خوراک کے منتظر شہریوں پر اسرائیلی ٹینکوں کی فائرنگ سے کم از کم 59 فلسطینی شہید جبکہ 220 […]
’کویت میں ویزہ پابندیاں ختم‘، پاکستانی کن شعبوں میں کام کے لیے جا سکتے ہیں؟

کویت نے تقریباً 14 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد پاکستانیوں کے لیے روزگار، کاروبار اور فیملی وزٹ کے دروازے دوبارہ کھل گئے ہیں۔ کویتی حکومت کی جانب سے ورک ویزا، فیملی ویزا، بزنس ویزا اور سیاحتی ویزا (ٹورسٹ ویزا) کی کیٹیگریز دوبارہ […]
سپریم لیڈر تنہائی کا شکار: کیا قریبی عسکری مشیروں کی ہلاکتوں سے ایرانی فیصلہ سازی خطرے میں ہے؟

ایران کے 86 سالہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ان دنوں شدید دباؤ اور تنہائی کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، کیونکہ اسرائیلی فضائی حملوں میں ان کے متعدد قریبی فوجی اور سیکیورٹی مشیر ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق حالیہ دنوں میں ہلاک ہونے والے افراد میں پاسدارانِ […]
ڈونلڈ ٹرمپ کا بدلتا بیانیہ: مشرق وسطیٰ میں امن کی تلاش یا عالمی دھوکہ؟

جنگ بندی کی طرف بڑھتے ہوئے حالات نے نئی کروٹ لی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جنگ میں شدت پیدا ہو رہی ہے اور اس کی ہلاکت خیزی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا پہلا بڑا اشارہ نیتن یاہو نے دیا۔ اس نے تہران سے انخلا کی بات کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو […]
پنجاب بجٹ 2025-26، ترقیاتی فنڈز میں 47 فیصد اضافہ، تعلیم و صحت کو کتنا حصہ ملا؟

پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے 1240 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کیا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 47 فیصد زائد ہے۔ بجٹ کا اعلان سینئر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب مریم اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کیا۔ حکومتِ پنجاب نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش […]
مغرب کا دوہرا معیار بے نقاب ہوچکا، پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ،صوبائی بجٹس اور عالمی ،سیاسی مسائل پر بات کی ۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصل اپوزیشن جماعت اسلامی ہے، اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ تو خاموش ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے حکومت پر زور دیا کہ فلسطین کے ساتھ […]
جی سیون ممالک کی قیادت کھل کر اسرائیل کی حمایت میں سامنے آ گئی

گروپ آف سیون (جی-7) ممالک نے پیر کی شب جاری کردہ ایک بیان میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی حمایت اور ایران کو خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ […]
یوکرین میں روس کا ڈرون اور میزائل حملہ، امریکی شہری سمیت 14 افراد ہلاک، 44 زخمی

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر منگل کی صبح روسی ڈرون اور میزائل حملوں کی متعدد لہروں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 44 زخمی ہو گئے۔ یہ بات یوکرین کی وزارت داخلہ نے بتائی ہے۔ وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو کے مطابق روسی حملوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 27 مقامات کو نشانہ بنایا، […]