اسرائیلی وزیرِاعظم کا غزہ پر مکمل قبضے کا عندیہ

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں غزہ پر مکمل قبضے کی حمایت کرنے کی تجویز دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جب کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق مذاکرات ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئے […]
پاکستان اور ایران کے نئے معاہدے: امریکی دباؤ کے باوجود تجارت ممکن ہوپائے گی؟

پاکستان اور ایران نے حالیہ دنوں میں دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہم معاہدوں پر دستخط کیے ہیں جن میں تجارت، زراعت، توانائی اور ثقافت جیسے شعبے شامل ہیں۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے دو روزہ دورے کے دوران ان معاہدوں کی تفصیلات بتائیں۔ ان معاہدوں کا […]
پی ٹی آئی کا ’عمران خان کی رہائی‘ کے لیے احتجاج: 120 کارکن گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے دو سال مکمل ہونے پر آج منگل کو متوقع مظاہروں سے قبل سکیورٹی اداروں نے رات گئے مختلف چھاپوں کے دوران جماعت کے 120 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کے مطابق زیادہ تر گرفتاریاں لاہور میں ہوئیں جہاں پی ٹی آئی نے […]
’ حکام کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے‘، پاکستان نے زیلنسکی کا یوکرین جنگ میں شمولیت کا دعویٰ مسترد کر دیا

پاکستان کے دفتر خارجہ (ایف او) نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ پاکستانی شہری یوکرین کے شمال مشرق میں جاری جنگ میں غیر ملکی ملازمت پیشہ جنگجو کے طور پر شامل ہیں۔ یوم منگل کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان یوکرین میں تنازعے میں […]
کویت میں ویزا پابندیاں ہٹنے کے بعد کن شعبوں میں ملازمت کے دروازے کھل گئے؟

کویت نے پاکستان سے ہنر مند کارکنوں کی برآمد کی اجازت دوبارہ دے دی ہے۔ خلیجی ملک کی جانب سے پاکستان پر 19 سالہ ویزا پابندی ہٹانے کے بعد رواں سال مئی میں پاکستانی شہریوں کے لیے مختلف ویزوں کی سہولتیں دوبارہ شروع کر دی گئیں ہیں۔ کویت میں ہنر مند کارکنوں کی ضرورت کو […]
امریکی صدر کی انڈیا کو ایک بار پھر ٹیرف کی دھمکی، ’روسی تیل کی خریداری سے باز رہے‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک بار پھر انڈیا پر روسی تیل کی خریداری کے باعث درآمدی اشیاء پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکی دی، جس پر انڈیا نے اس بیان کو “غیر منصفانہ” قرار دیتے ہوئے اپنے معاشی مفادات کے دفاع کے عزم کا اظہار کیا۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان […]
تحریک انصاف کا ملک گیر احتجاج، لاہور میں مظاہروں کی تیاریاں مکمل، سیکیورٹی سخت

پاکستان تحریک انصاف نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مظاہروں کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور مختلف حلقوں میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق 5 اگست کو یومِ سیاہ کے […]
یوم استحصال کشمیر: کشمیری عوام اپنے ہی وطن میں بے اختیار کمیونٹی بن چکے ہیں، صدرِ مملکت

پانچ اگست 2019 کو انڈیا کے غیرقانونی اقدامات کو چھ سال مکمل ہونے پر پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔ یوم استحصال کشمیر کے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی […]
یوکرین کو انٹرسیپٹر ڈرونز کی تیاری کے لیے چھ ارب ڈالرز درکار ہیں، صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ملک کو روسی ڈرون حملوں سے بچانے اور فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے انٹرسیپٹر ڈرونز کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی ضرورت ہے، جس کے لیے تقریباً چھ ارب ڈالرز درکار ہیں۔ عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ […]
ارسلان ایش نے چھٹی بار EVO ٹائٹل جیت کر اپنی بادشاہت ثابت کر دی

ارسلان ایش نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ٹیکن گیم کے بے تاج بادشاہ کیوں سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے لاس ویگاس میں شاندار اور ناقابلِ شکست مہم کے ساتھ EVOچیمپئن شپ 2025 اپنے نام کر لی یہ ان کے کیریئر کا چھٹا ایوو ٹائٹل ہے۔عصاب شکن ارسلان ایش نے آل پاکستانی […]