کشمیر خود لوٹ کے ہمارے پاس آئے گا، انڈین وزیردفاع کا دعویٰ

انڈیا کے وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ انھیں یقین ہے کہ وہ دن دور نہیں جب محبت، اتحاد اور سچائی کے راستے پر چلتے ہوئے ہمارا اپنا حصہ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر لوٹ کر کہے گا کہ میں بھارت ہی ہوں اور واپس آیا ہوں۔ راج ناتھ سنگھ نے دہلی […]
اب تک 2 لاکھ 35 ہزار پاکستانی امن مشنز پر جا چکے ہیں، دفترِ خارجہ

دفترِ خارجہ پاکستان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان دنیا بھر میں تعینات امن فوجیوں کی لگن، حوصلے اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ یہ فوجی عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے خطرناک علاقوں میں اپنی جانوں کا خطرہ مول […]
’آپریشن شیلڈ‘، مودی سرکار کی پاکستانی سرحد کے ساتھ سول ڈیفینس مشقیں، انتظامیہ نے بلیک آؤٹ کا الرٹ جاری کر دیا

انڈیا نے پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں جمعرات کے روز پاکستان سے متصل چار ریاستوں میں بڑی سطح کی سول ڈیفنس کی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔ ان مشقوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں تیاری کو جانچنا اور قومی سلامتی کے خطرات کے پیش نظر ردعمل کو مؤثر بنانا […]
’معمولی سی تاخیر پر پریشان ہوجاتی ہوں‘، بنگلادیشی سیاست میں دوبارہ ہلچل، انتخابات کا مطالبہ

بنگلہ دیش میں گزشتہ برس طلبہ تحریک کے ذریعے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے پندرہ سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوا، جس کے بعد ملک میں احتجاجی مظاہرے ایک معمول بن چکے ہیں۔ ان مظاہروں کے نتیجے میں مظاہرین کی گرفتاریاں بھی مسلسل جاری ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بدھ […]
جہاز ہی پلٹ آیا

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک روح کو جھنجھوڑ دینے والی ویڈیو وائرل ہے، جس میں حرم مکی کے امام، شیخ یاسر الدوسری، ایک ناقابلِ یقین واقعے کا تذکرہ کرتے ہیں۔ یہ واقعہ محض ایک مسافر کی تاخیر کا نہیں، بلکہ کامل ایمان اور سچے توکل کی زندہ مثال ہے۔ شیخ یاسر الدوسری نے فرمایا […]
پاکستان اور ایران کے درمیان بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے تہران میں ہونے والی ملاقات میں زائرین کے لیے کئی اہم اور بڑے فیصلے کیے گئے ہیں۔ دونوں ممالک نے اربعین اور محرم الحرام کے دوران پاک-ایران بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستانی زائرین کو زیادہ […]
غزہ میں اسرائیلی بمباری، صحافی سمیت درجنوں فلسطینی شہید

غزہ کی شمالی پٹی میں اسرائیلی فوج نے صحافی اسامہ العاربید کے گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد شہید ہو گئے۔ یہ حملہ آج صبح سے جاری اسرائیلی کارروائیوں کا حصہ ہے، جس میں غزہ بھر میں کم از کم 15 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا، […]
بلوچستان: موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ضلع موسیٰ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، فائرنگ سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت مارے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں بسوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گرد راڑہ شم کے علاقے میں ہائی وے […]
کراچی: کمسن بہنوں پر جنسی اور جسمانی تشدد، پولیس تحقیقات جاری، معاملہ کیا ہے؟

شمالی کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں دو کمسن بہنوں پر مبینہ جنسی و جسمانی تشدد کا واقعہ سامنے آیا۔ پولیس اور میڈیکل حکام نے تصدیق کی ہے کہ 15 اور 8 سالہ بہنوں کو منگل کی شام 5 بج کر 30 منٹ پر سول اسپتال کراچی لایا گیا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید […]
پاکستان، انڈیا جنگ کا اثر یا کچھ اور، ایشیائی ممالک کیسے دفاعی اخراجات میں اضافہ کر رہے ہیں؟

کچھ ایشیائی ممالک نے حالیہ برسوں میں ہتھیاروں اور دفاعی تحقیق پر اپنے اخراجات میں اضافہ کیا ہے کیونکہ وہ خطے میں بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کا جواب دینا چاہتے ہیں۔ ان ممالک کا مقصد اپنی دفاعی صنعتوں کو فروغ دینا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ بیرونی ملکوں سے صنعتی تعاون کو بھی […]