روس نے افغان حکومت کو تسلیم کرلیا

Taliban

امریکا کے افغانستان کے انخلا کے بعد روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک ہے، اس نے افغانستان کے نئے سفیر کی اسناد کو قبول کر لیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی حکومت […]

سانحہ پاکپتن: تحقیقاتی رپورٹس تیار، تین نجی اسپتال سیل

Pakpattan

پاکپتن اسپتال میں ہونے والے واقعہ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹس تیار کرلی گئی ہیں۔ نجی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے مطابق 15 بچے نجی اسپتال میں پیدا ہوئے، حالت خراب ہونے پر انہیں نجی اسپتال لایا گیا۔ تین […]

لیورپول کے معروف فٹبالر ڈییوگو ژوٹا اسپین میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Liverpool

لیورپول فٹبال کلب کے معروف پرتگالی اسٹرائیکر ڈییوگو ژوٹا اسپین اپنے چھوٹے بھائی آندرے کے ہمراہ شمال مغربی علاقے میں کار حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ دلخراش حادثہ جمعرات کی رات 12 بج کر 30 منٹ پر زامورا کے قریب رِیاس باخاس ہائی وے (A-52) پر پیش آیا، […]

شبھمن گل کی اننگ، ایسا ریکارڈ جس نے ماہرین کو بھی چونکا دیا

Watch shubman gill's

برمنگھم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن  انڈیاکے کپتان شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 114 رنز کی اننگز کھیلی، جو انگلینڈ میں ریکارڈ کے مطابق اب تک کی سب سے کم غلطیوں والی ٹیسٹ سنچری ہے۔ کرک وز کے مطابق گل کی اننگز میں فالس شاٹ کا تناسب صرف 3.5 فیصد […]

ایران اسرائیل سیزفائر کے پیچھے ’وردی‘ ہے، محسن نقوی

Mohsin naqwi.

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے درمیان سیزفائر میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے، جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے، سیزفائر پر پاکستان کو فخر کرنا چاہیے۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کے ہمراہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے […]

’سیلاب آ سکتا ہے‘، ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری

Rains

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی اضلاع متاثر ہو رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ موجودہ سسٹم 8 جولائی تک برقرار رہے گا اور اس دوران مزید بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ پنجاب […]

بے حسوں کے قبرستان لاہور میں 68 افراد کی خود کشی کا نوحہ

نجی ٹی وی کے انتہائی دبنگ رپورٹر اور پنجاب حکومت کی آنکھ میں کھٹکنے والے ہمارے کولیگ اور دوست محمد عمیر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں رپورٹ کیا ہے کہ ”لاہور میں رواں سال معاشی حالات، گریلو جھگڑوں اور دیگر وجوہات کی بناء پر اب تک 68 افراد  نے خود […]

مہنگائی، ٹیکسوں کی بھرمار: ’آئی ایم ایف کی شرائط نے پاکستان کی معاشی خودمختاری کو محدود کر دیا‘

Imf

پاکستان کی معاشی پالیسیوں کا محور اب صرف ملکی ضروریات نہیں بلکہ عالمی شرائط بن چکی ہیں۔ ہر بجٹ، ہر ریفارم اور ہر سبسڈی یا اس کا خاتمہ،سب کچھ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط ہے۔ بجلی کے نرخ بڑھیں یا پیٹرول پر سبسڈی ختم ہو، ٹیکس  کم کیے جائیں یا پھر بڑھائیں جائیں […]

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاہدہ ’ابراہیم اکارڈ‘ کیا ہے؟

Web (2)

اسرائیل–متحدہ عرب امارات کے امن معاہدے یا ابراہیم اکارڈ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 15 اگست 2020ء کو کیا گیا۔ اس معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن کے بعد تیسرا عرب ملک ہوگا، جو اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو باضابطہ طور پر معمول بنائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ […]

نو مئی کی رات کو امریکی نائب صدر نے خبردار کیا تھا کہ اگر انڈیا نے اقدامات نہ کیے تو پاکستان بڑا حملہ کرسکتا ہے، ایس جے شنکر

S jaishankar

جے شنکر نے انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی کی رات جب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا تو وہ خود بھی اسی کمرے میں موجود تھے۔امریکی نائب صدر نے خبردار کیا کہ اگر انڈیا نے اقدامات نہ کیے تو پاکستان بڑا حملہ کر سکتا ہے۔ امریکی […]