عوام، تاجر اور سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج: ’حکومت کی ناکام پالیسیاں سڑکوں پر لے آئی‘

پاکستان کی گلیوں سے لاہور، کراچی، اسلام آباد تک ایک ہی درد کی آواز بلند ہو رہی ہے، عوام، تاجر اور سیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں اور سوال یہی ہے کہ کیا حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ پچھلے ہفتے زمینی حقائق نے ایک نئی تصویر بنائی ہے، جب تاجر فیاض مارکیٹ، راولپنڈی […]
پاک فوج کی مالا کنڈ، قلات میں کارروائیاں، 13 انڈین حمایت یافتہ دہشتگرد مارنے کا دعویٰ

خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں اور بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز، پولیس، انسداد دہشت گردی محکمہ (سی ٹی ڈی)، نیم فوجی دستوں اور ضلعی انتظامیہ کی چار روزہ مشترکہ انٹیلیجنس بنیاد پر کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک اور آٹھ کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے […]
بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے میچ میں ہی ہرادیا

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم ڈھاکہ میں کھیلا گیا ، پاکستان کا ہدف میزبان ٹیم نے آسانی سے پورا کرلیا ۔ بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی بیٹنگ کا آغاز مایوس […]
’شیکھر دھون کے انکار پر‘ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور انڈیا کا میچ منسوخ کر دیا گیا

انڈیا اور پاکستان کے درمیان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) میں شیڈول ویٹرنز کرکٹ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ انڈین کھلاڑیوں، خاص طور پر شیکھر دھون کی جانب سے موجودہ جیو پولیٹیکل صورت حال اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث میچ کھیلنے سے انکار کے بعد سامنے آیا۔ دونوں […]
ویتنام میں طوفان ’ویفا‘ کی آمد، کشتی حادثے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے

ویتنام کے مشہور سیاحتی مقام ہالونگ بے میں کشتی حادثے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد تاحال لاپتا ہیں۔ حکومتی بیان کے مطابق ریسکیو ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش کر رہی ہیں اور ساتھ ہی طوفان ‘ویفا’ کی آمد کے پیشِ نظر تیاریوں میں بھی مصروف ہیں۔ ہفتے کی دوپہر ایک کشتی پر […]
تیز بارشیں یا گرم ہوائیں، آنے والے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟

پاکستان کے کئی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس میں مزید شدت آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا کا کم دباؤ انڈیا کے شمال مغربی مدھیہ پردیش پر موجود ہے، جو آئندہ چند گھنٹوں میں مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھے […]
حکومتی ناکامی یا ٹیکسز، پاکستان میں ضروریاتِ زندگی کی اشیاء مہنگی کیوں ہو رہی ہیں؟

حکومتِ پاکستان کے بار بار معاشی اعشاریے بہتر ہونے کے دعویٰ کے باوجود ضروریاتِ زندگی کی اشیاء میں مسلسل اضافہ ہوررہا ہے۔ دالوں سے لے کر گھی تک، آٹے سے معدے تک اور چینی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تک ہر چیز کو مہنگائی کے پر لگ گئے ہیں اور وہ عام عوام کی پہنچ […]
اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری […]
پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا یوٹرن، سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہ ہونےکا اعلان

سینیٹ انتخابات 2025 کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کے فیصلے پر پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، خیبر پختونخوا سے پارٹی کے نظریاتی امیدواروں نے قیادت کی ہدایت ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے مشاورت کے بعد سینیٹ کے امیدواروں […]
کیا سانحہ سوات محکمہ سیاحت کی نااہلی تھی؟ انکوائری رپورٹ جاری

سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں محکمہ سیاحت اور ہوٹل انتظامیہ کی غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں محکمہ سیاحت کی سنگین غفلت اور کوتاہیوں کا تفصیلی ذکر شامل ہے۔ سانحے کے دن محکمہ سیاحت کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔ کلچر و ٹورازم اتھارٹی سیاحتی علاقوں میں ہوٹلوں […]